وزارات ثقافت

سرکار نے ہندوستان کی مالا مال ثقافتی وراثت پیش کرنے کی خاطر انڈین کلچرل پورٹل لانچ کیا ہے:پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 16 MAR 2020 5:51PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے سیاحت وثقافت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے لوک سبھا میں اپنے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان کی مالامال ثقافتی وراثت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی غرض سے 10 دسمبر 2019 کو، انڈین کلچرل پورٹل لانچ کیا گیا ہے۔

 انڈین کلچر نامی یہ پورٹل ہندی اور انگریزی دو زبانوں میں کام کرے گا۔

یہ پورٹل میوزیمس،حقیقی گیلیریز، آرکائز، فوٹو آرکائز، گزیٹیرس، انڈین نیشنل ببلیوگرافی، ویڈیوز،انڈین یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ،  ہندوستانی موسیقی کے نادر سازتحریروں اورہندوستان کے لذیذ کھانوں کی خوبصورت تصویروں،مصور کے فن پاروں اور ہندوستان کے مختلف ریاستوں کے لوک اور کلاسیکی فنون  کی مالامال اور رنگا رنگ ثقافتی وراثت کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔س ش۔ت ع۔

U- 1265


(Release ID: 1606707)
Read this release in: English