بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مشن سولرچرکھاکے مقاصد
Posted On:
16 MAR 2020 2:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16مارچ : بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں( ایم ایس ایم ای )کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب اطلاع فراہم کی کہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں( ایم ایس ایم ای ) کی وزارت نے ملک بھرمیں 50سولرچرکھا کلسٹروں کو نافذ کرنے کے لئے 19-2018میں مشن سولرچرکھاکا آغاز کیاتھا ۔
مشن سولر چرکھا کے مقاصد درج ذیل ہیں :
1- سولرچرکھا کلسٹرزکے ذریعہ ملک کے دیہی علاقوں میں بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے لئے روزگارپیداکرنا اورپائیدارترقی کے ذریعہ جامع ترقی کو یقینی بنانا ۔
2-دیہی معیشت کو فروغ دینا اور دیہی علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف لوگوں کی نقل مکانی پرقدغن لگانے میں امداد فراہم کرنا۔
3-کم لاگت ، اختراعی ٹکنالوجیوں اور اشیاکی پروسیسنگ کو فروغ دینا۔
مشن سولرچرکھاکے تحت اب تک 10پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ ایک سولرچرکھاکلسٹرکی شناخت آندھراپردیش میں کی گئی ہے ۔
اس اسکیم کا مقصد تقریبا ایک لاکھ افراد کے لئے براہ راست روزگارپیداکرنا ہے ۔
***************
( م ن ۔م ع ۔ ع آ)
U-1249
(Release ID: 1606631)
Visitor Counter : 173