وزارت دفاع

دفاعی فورسیز میں خواتین کے لئے عہدے

Posted On: 16 MAR 2020 2:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16  مارچ /دفاع کے وزیر مملکت   جناب شری پد نائیک نے جناب  تروچی سیوا  کے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ    ہندستانی بری فوج کی   کور آف انجینئرز (انجینئرز)، کو ر آف سگنلس (سائن)  آرمی ایئر  ڈیفنس  (اے اے ڈی)،آرمی سروس کور (اے ایس سی)کو  آرمی    آرڈینینس کور(اے او سی)ا لیکٹریکل اینڈ میکنیکل انجینئرنگ  (ای ایم ای)،آرمی ایجوکیش کور (اے ای سی)، جج ایڈوکیٹ جنرل   (جےاے جی ) ڈپارٹمنٹ ، انٹلی جینس کور  (آئی این ٹی)،آرمی ایوی ایشن (اے اے) آرمی میڈیکل کور (اے ایم سی)  آرمی ڈینٹل کور(اے ڈی سی) اور  ملٹری نرسنگ سروس (ایم این  سینا) شاخوں میں   خاتون افسران  کمیشن  حاصل کررہی ہیں۔  اس کے علاوہ   خواتین  کور آف ملٹری پولیس (سی ایم پی) میں سالانہ    100 خواتین  کی شرح سے   دوسرے رینکوں  (سپاہی) کے طور پر   بھی   انکا  اندراج ہورہا ہے۔ یہ سلسلہ  اور بھرتی   سال 20-2019 سے شرو ع ہوگئی ہے۔  

عدالت عظمی  کے 17 فروری 2020 کے  صادر کردہ  فیصلہ کی روح سے  حکومت   ہندستان کی بری فوج میں   خاتون افسروں   کو   ان کی  لیاقت، پیشہ ورانہ تجربہ  ، مہارت   کے مطابق  اگر کسی   ادارےمیں ضرورت ہوتی ہے تو انہیں  شارٹ سروس کمیشن   (ایس ایس سی) کے لئے    پرماننٹ کمیشن دینے کے لئے پابند عہد ہے۔  

ہندستانی بحریہ   کی مختلف  شاخوں/اسپیشلائزیشن   /کیڈر یعنی   ایگزیکٹیو برانچ    }لاجسٹک، قانون، اے ٹی سی، پائیلٹ(ایم آر اسٹریم) نیول آرنامنٹ انسپکٹوریٹ، کھیل کود،  موسیقار اور  مشاہد  {، انجینئرنگ برانچ   (نیول آرکیٹیٹ) اور  شعبہ تعلیم   میں  جنسی   عدم مساوات  کی بنیاد پر  خواتین کو شامل کیا جارہا ہےْ۔ علاوہ ازیں  ڈائریکٹوریٹ  جنرل آف   میڈیکل سروسیز   (نیوی  )بھی  میڈیکل  ، ڈینٹل اور ملٹری نرسنگ سروس میں  خواتین کو شامل کررہا ہے۔  ہندستانی بحریہ میں   انتظامی  یا جنگی  عہدے کے اعتبار سے    یہ عہدے کے لئے کلاسیفائیڈ نہیں ہے۔  بحری اکائیاں  آیا   سمندر میں جانے والی یا   سمندر میں نہ جانے والی اکائی ہیں۔  خواتین کو   سمندر میں نہ جانے والی شاخوں/کیڈر/اسپیشلائزیشن میں شامل کیا جارہا ہے۔  پھر بھی  خاتو ن افسروں کی ایم آر  ایئر اسکواڈرن میں تعیناتی کی جارہی جہاں      وہ جنگی  کردار میں ہوتی ہیں اور    اصلاحات  چلانا یا  سینسر سوٹ   کو چلانا  ان کا کام ہوتا ہے۔

 ہندستانی فضائیہ(آئی اے ایف) تمام عہدے   ،  خالی آسامیوں  ،  خواہش ، موزونیت ، میڈیکل فٹنیس  اور لیاقت سے متعلق پالیسی کے اعتبار سے  خواتین سمیت تمام  امیدواروں کے لئےکھلے ہوئے ہیں۔ ہندستانی فضائیہ (آئی اے ایف) میں خواتین سمیت    تمام افسران   لڑاکے ہوتے ہیں جو  اپنے کیرئر کے  دوران مختلف مراحل میں     انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دے سکتے ہیں۔  

 ہندستانی بری  افواج میں    آرمرڈ  کو  (اےسی)، انفینٹری ،میکانائزڈ   انفینٹری ، توپ خانہ(آرٹلری) میں   خواتین کے لئے   عہدے پر  بھرتی  شروع نہیں کی گئی ہے۔  

ہندستانی بحریہ میں  سمند ر میں جانے والے شعبوں  یعنی  ایگزیکٹیو برانچ  (جنرل سروس آبدوزا ور اطلاعاتی ٹکنالوجی)، انجینرنگ برانچ  (جنرل سروس اور سب میرنس)  اور الیکٹریکل برانچ   میں   خواتین کو شامل نہیں کیا جارہا ہے۔  

ہندستانی فضائیہ میں  ایئر مین کیڈر   میں فی الحال صرف   مرد امیدواروں کی ہی بھرتی ہورہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن.  ش س ۔ ج۔

U- 1241



(Release ID: 1606581) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Bengali , Tamil