زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پی ایم  کسان مان دھن یوجنا کے تحت اندراج

Posted On: 13 MAR 2020 5:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 14  مارچ 2020 / زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ حکومت نے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے ان کے بڑھاپے میں جب ان کے پاس روزی روٹی کا کوئی ذریعہ نہ ہواور اپنے اخراجات چلانے کے لیے ان کےپاس معمولی یا کوئی بچت نہ ہو، اس وقت انہیں سوشل سکیورٹی فراہم کرنے کے پیش نظر حکومت نے  12 ستمبر 2019 کو پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا (پی ایم – کے ایم وائی) کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے تحت 60 سال کی عمر کا ہو جانے پر چند معیارات کو پورا کرنے پر چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو  کم سے کم تین ہزار روپے کی مقررہ پنشن فراہم کرائی جاتی ہے۔18 سے 40 سال تک کی عمر کے چھوٹے اور پسماندہ کسان اس اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اندراج کے لیے اہل کسان کو اپنے نزدیکی کامن سروس سینٹر  (سی ایس سی) یا ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے کے ذریعے نامزد نوڈل آفیسر (پی ایم – کسان) کے پاس پہنچنا ہوگا۔ کسان اسکیم کے ویب پورٹل www.pmkmy.gov.in  کے ذریعے بھی اپنا رجسٹریشن  کرا سکتے ہیں۔

یہ پنشن اسکیم رضاکارانہ اور کنٹری بیوٹری ہے۔  اہلیت رکھنے والے کسان کو اپنی پنشن کے فنڈ میں اسکیم  میں شامل ہونے کی عمر کے مطابق 55 روپے سے 200 روپے تک ماہانہ جمع کرانے ہوں گے۔ مرکزی حکومت بھی اس پنشن فنڈ میں اتنی ہی رقم جمع کرائے گی۔  اب تک (11 مارچ 2020 کو ) اِس اسکیم کےلیے 1997553 کسان اپنا رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U- 1225



(Release ID: 1606426) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Bengali