سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
وزارت سڑک نقل وحمل اورقومی شاہراہوں کے بھومی راشی پورٹل سے قومی شاہراہوں کے لئے زمین کی حصولی کو غلطی سے پاک اور شفاف بنادیاہے
19-2018میں تقریبا 3ہزارنوٹیفیکیشن جاری کئے گئے جب کہ اس سے پچھلے دوبرسوں میں صرف ایک ہزارنوٹیفیکیشن جاری کئے گئے تھے
یکم اپریل 2018سے 21مہینوں میں 37078ہیکٹیئرزمین کو نوٹیفائی کیاگیا جب کہ پچھلے پانچ برسوں میں 33005ہیکٹیئرزمین نوٹیفائی کیاگیاتھا
Posted On:
13 MAR 2020 4:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،13مارچ :بھومی راشی پورٹل جس کی شروعات یکم اپریل 2018کو کی گئی تھی سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کی وزارت کی ایک بڑی ای ۔ حکمرانی اسکیم ہے جس کی وجہ سے قومی شاہراہوں کے لئے زمین کی حصولی کا عمل کافی تیز ہوگیاہے اوراس پورٹل کے ذریعہ یہ عمل غلطیوں سے پاک نیز شفاف بھی ہوگیاہے ۔ ہرمرحلے پرنوٹیفیکیشن کو بہت کم وقت میں نمٹادیاجاتاہے ۔ہاتھوں سے ان کیسوں کو نمٹانے میں عام طورپر کافی وقت لگ جاتاتھا جو ہفتوں سے لے کرمہینوں تک کھنچ جاتاتھا اور غلطیوں کو ٹھیک کرنے کی وجہ سے اس میں مزید تاخیرہوجاتی تھی ۔ اس پورٹل کے ذریعہ کیسوں کو دوہفتے سے بھی کم وقت میں نمٹادیاجاتاہے اور بعض اوقات تو چند دن میں یہ کام مکمل کرلیاجاتاہے ۔
19-2018کے دوران زمین کی حصولی کے 2920نوٹیفیکیشن اس پورٹل کے استعمال کے ذریعہ جاری کئے گئے جب کہ اس سے پچھلے دوبرسوں میں اوسطاًایک ہزارنوٹیفیکیشن جاری کئے گئے تھے ۔ 21مہینوں یعنی یکم اپریل ، 2018سے 31دسمبر 2019 تک قومی شاہراہوں کی اتھارٹی نے تقریبا 37078 ہیکٹیئرزمین کو نوٹیفائی کیاجب کہ 15-2014سے 18-2017تک یعنی چاربرسوں میں 33005ہیکٹیئرزمین کو نوٹیفائی کیاگیاتھا ۔ اب تک تقریبا 416000لوگ اس پورٹل کو دیکھ چکے ہیں ۔
پورٹل کو متاثرہ /دلچسپی رکھنے والے افراد کے کھاتے میں معاوضہ جمع کرنے کے لئے پبلک فائنانشیل منیجمنٹ سسٹم ( پی ایف ایم ایس ) کے ساتھ مربوط کردیاگیاہے ۔مربوط کرنے کے اس عمل کی وجہ سے بڑی تعداد میں عوامی روپیہ زمین کی حصولی کے مجاز ادارے کے کھاتے میں جانے سے رک گیاہے ۔ 11ریاستوں یعنی آندھراپردیش ، بہار ، ہماچل پردیش، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر، اڈیشہ ، پنجاب ، راجستھان ، اترپردیش اور مغربی بنگال میں اس پورٹل کے ذریعہ پی ایف ایم ایس کے ذریعہ 2111فیض یافتہ گان کو 1726404540 روپے کی رقم پہلے ہی اداکی جاچکی ہے ۔
بھومی راشی پورٹل کی نقل بھی تیارکی جاسکتی ہے اوراسے ریاستی حکومتیں نیز وزارتیں جو متعلقہ قانونی ضابطو ں کےبراہ راست زمین حاصل کرتی ہیں استعمال کرسکتی ہیں ۔
سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کی وزارت نے بھومی پورٹل کی شروعات یکم اپریل ، 2018کوکی تھی ،پچھلے برسوں میں قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کے لئے زمین کی حصولی ، زمین مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی وغیرہ فائلوں کی شکل میں دستاویزات کے ادھرسے ادھرکرنے کی شکل میں کی جاتی تھی ۔ اس طریقہ کارمیں کچھ رکاوٹیں تھیں مثلانوٹیفیکیشن کے اجرامیں تاخیر ، زمین /رقبے کی تفصیلات میں غلطیاں وغیرہ کا سامناکرناپڑتاتھا۔ ان مسائل پرقابو پانے کی خاطراور رقموں کو زمین کی حصولی کے لئے مجاز اتھارٹی کی پاس جمع کرنے کے بجائے وزارت نے ایک بھومی راشی نامی ویب سائٹ پرمبنی سہولت کی شروعات کی جو پوری طرح ڈیجیٹل ہے اورزمین کی حصولی کے طریقہ کا رکو خود کارطریقے پرانجام دیتی ہے ۔
جامع تفصیلات جن میں ملک کے 728 ضلعوں کے نام 6763ذیلی اضلاع ( تحصیل /تعلقہ ) کے نام اور 662668گاوؤں کے نام شامل ہیں ۔ سسٹم میں پہلے ہی آسان اورڈراپ ڈاؤن مینو فارمیٹ ، کی شکل میں شامل کردی گئی ہیں ۔ ریاستی حکومتوں سے تازہ معلومات ملنے کی بنیاد پر ان تفصیلات کو وقتافوقتااپڈیٹ کیاجاتاہے ۔ سسٹم کے ذریعہ ساتھ ساتھ معلومات کا ہندی ترجمہ بھی دستیاب کرایاجاتاہے اوراسے فوری اشاعت کے لئے ای ۔ گزٹ سے منسلک کردیاگیاہے ۔ 3a, 3Aاور 3Dکی تیاری کابھی سسٹم میں انتظام ہے اور غلطی سے پاک نوٹیفیکیشن جاری کئے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ معاوضے کی جس رقم کا حساب لگایاجاتاہے اس میں شفافیت بھی پائی جاتی ہے ۔
***************
( م ن ۔ ج ۔ ع آ)
U-1211
(Release ID: 1606354)
Visitor Counter : 105