کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ایچ آئی ایل(انڈیا)لمٹیڈ کی طرف سے کسٹمر پے منٹ پورٹل کی شروعات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2020 1:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،13؍مارچ2020:بھارت سرکار کے وژن ‘ڈیجیٹل انڈیا’کے مطابق کام کرتے ہوئے کیمیاوی اشیاء اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے نے ، جو کہ کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھاد کی وزارت کے تحت آتا ہے، سرکاری شعبے کے ایک ادارے ایچ آئی ایل(انڈیا) لمٹیڈ نے یونین بینک آف انڈیا کے ساتھ مل کر واجبات کی تیز رفتاری کے ساتھ اور اچھے طریقے پر ادائیگی کے مختلف آن لائن طریقوں کے ذریعے اپنے صارفین سے روپے جمع کرنے کے لئے کسٹمر پے منٹ پورٹل کی شروعات کی ہے۔

اس پورٹل کی شروعات نئی دہلی میں ایچ آئی ایل (انڈیا)لمٹیڈ کےڈاکٹر ایس پی موہنتی(چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر)جناب انجن بنرجی(ڈائریکٹر فائنانس)اور یونین بینک آف انڈیا کے  جناب آر کے جاگلان(ہیڈ، گورنمنٹ بزنس ڈپارٹمنٹ)، جناب جی کے سدھاکر راؤ(ریجنل ہیڈ دہلی ساؤتھ)نے کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IGBU.jpg

 

بائیں سے دائیں جناب جی کے سدھاکر راؤ(ریجنل ہیڈ دہلی ساؤتھ ،یو بی آئی )، جناب آر کے جاگلان(ہیڈ، گورنمنٹ بزنس ڈپارٹمنٹ، یو بی آئی)، کےڈاکٹر ایس پی موہنتی(چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایچ آئی ایل)، جناب انجن بنرجی(ڈائریکٹر فائنانس، ایچ آئی ایل)

 

اس پورٹل سے ایچ آئی ایل کے صارفین کو یہ مدد ملے گی کہ وہ اپنے بقایہ جات اپنے گھروں اور دفتروں سے فوری طور پر اور سہولت کے ساتھ کسی بھی ڈیبٹ کارڈ، کریڈ ٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ، یوپی آئی یا آن لائن ویلٹ کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔ اس نئی اسکیم سے آن لائن ادائیگی، ڈاٹا مینٹننس اور کسٹمائزڈ  ایم آئی سی رپورٹ حاصل ہوسکے گے اور مالی ریکارڈ آسانی سے مل سکیں گے۔

 

*************

 

(U: 1207)


(ریلیز آئی ڈی: 1606271) وزیٹر کاؤنٹر : 155
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी