صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ذیابیطس کی جانچ کے لئے سستے کِٹ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAR 2020 12:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،13؍مارچ2020:صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا : جیسا کے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)نے مطلع کیا ہے کہ آئی سی ایم آر کی مالی امداد سے ایک ‘‘سُوچک’’تیار کیاگیا ہے، جو سو فیصد دیسی جانکاری سے بنایا گیا ہے۔یہ شوگر چیک کرنے کا ایک آلہ ہے جو تمام موسمی حالا ت میں کام کرتا ہے، سستا ہے اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔آئی سی ایم آر کی طرف سے دیسی جانکاری سے ایک اور آلہ تیار کیا جارہا ہے، جس سے ایچ بی ون سی کی جانچ کی جاسکے گی۔یہ آلہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔
عوامی صحت اور اسپتالوں کا معاملہ ریاست کا موضوع ہے، لیکن مرکزی حکومت ریاستی حکومت کی کوششوں میں مدد کرتی ہے۔حکومت کینسر، ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور دل کے دورے(این پی سی ڈی سی ایس)کی روک تھام کے لئے قومی پروگرام پر عمل کررہی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ غیر متعدد بیماریوں(این سی ڈیز )کی جانچ پڑتال ، ان کی شروع ہی میں تشخیص، بندوبست اور مناسب اسپتالوں کو مریضوں کو بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔ این پی سی ڈی سی ایس کے تحت ذیابیطس کے لئے جانچ پڑتال تشخیص اور علاج کی سہولتیں مختلف سطح کے صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔این سی ڈیز کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے جس میں ذیابیطس بھی شامل ہیں، این پی سی ڈی سی ایس کے تحت پورے ملک میں ضلع کی سطح پر 616 این سی ڈی کلینک اور کمیونٹی سطح کے 3827 کلینک قائم کردیئے گئے ہیں۔ ان سرکاری اسپتالوں میں غریبوں اور ضرورت مندوں کے لئے یا تو مفت میں علاج ہوتا ہے یا پھر بہت کم پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔پورے ملک کے 215اضلاع میں عام طور پر پھیلنے والی غیر متعدی بیماریوں (ذیابیطس، ہائپرٹینشن اور کینسر یعنی منہ کا ، پستان کا اور سروائکل کینسر)کی روک تھام کنٹرول اور جانچ پڑتال کے لئے مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔اس اقدام کے تحت صف اول کے صحت کے کارکن ، مثلاًمنظور شدہ سماجی صحت کارکن اور نرسیں، نیز مڈ وائیوز کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ بیماریوں کی جان کا کام کریں اور ان کے خطرات کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کریں۔آیوشمان بھارت-صحت اور علاج معالجے کے مراکز کے تحت عام طور پر پیدا ہونے والی غیر متعدی بیماریوں کی جانچ، جن میں ذیابیطس بھی شامل ہے، صحت کی خدمات کی فراہمی کا لازمی جزو ہے۔
عوام میں آگاہی پیداکرنے کے لئے اور علاج نیز صحت مند عادات کی آبیاری کے لئے ایک موبائل ٹیکنالوجی شروع کی گئی ہے، جسے ایم ڈائبٹیز کا نام دیاگیا ہے۔ذیابیطس سمیت غیر متعدی بیماریوں کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی خاطر میڈیا کے ذریعے مہمیں چلائی جارہی ہیں۔ہر سال 14 نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی میڈیا مہمیں منعقد کی جاتی ہیں۔ ہر سال ذیابیطس ، ہائپرٹیشن اور عام طورپر ہونے والے کینسر (منہ کے کینسر، پستان اور سروائکل کینسر) کی آگاہی کے لئے اور جانچ پڑتال کے لئے مہمیں چلائی جاتی ہیں۔ یہ کام نئی دہلی میں بین الاقوامی تجارتی میلے کے دوران کیا جاتا ہے۔
*************
(U: 1206)
(ریلیز آئی ڈی: 1606270)
وزیٹر کاؤنٹر : 148