امور داخلہ کی وزارت

این سی آر بی نے اپنا 35 واں  یوم تاسیس منایا اور کرائم ملٹی ایجنسی سینٹر اور نیشنل سائبر کرائم ٹریننگ  سینٹر کا آغاز کیا

Posted On: 12 MAR 2020 8:28PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  13 مارچ 2020 ۔نیشنل کرائم ریکارڈ س  بیورو (این سی آر بی ) نے 12 مارچ  2020  (جمعرات ) کو اپنا 35 واں یوم تاسیس منایا ۔ اس موقع پر داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت  جناب نتیا نند رائے مہمان خصوصی کے طورپر اور ڈی جی ، بی پی آر اینڈ ڈی  جناب وی ایس کے کمدھی  مہمان اعزازی کے طورپر موجود تھے۔این سی آر بی کے سابق  ڈائریکٹر جنرلوں   کے ساتھ ساتھ مختلف  مرکزی اور ریاستی پولیس  اداروں   کے ڈائریکٹر جنرلز  اور سینئر  افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔

          اس موقع پر افسران کو ان کی نمایاں خدمات کے لئے تمغے اور دیگر ایوارڈ دینے کے علاوہ وزیر موصوف نے بھیانک جرائم اور بین ریاستی تال میل سے متعلق  دیگر امور کے بارے میں  معلومات ساجھا کرنے  کے لئے کرائم ملٹی ایجنسی سینٹر ( سی آر آئی – ایم اے سی ) کا آغاز کیا ۔ انہوں نے  بڑے  پیمانے پر پولیس افسران ، ججیز ،استغاثہ  اوردیگر حصہ داروں  کو  سائبر جرائم کی تفتیش   سے متعلق پیشہ ورانہ  معیاری ای – لرننگ خدمات کے لئے نیشنل سائبر کرائم   ٹریننگ سینٹر ( این سی ٹی سی ) کا بھی آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H2DM.jpg

     اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت  نے سی سی ٹی این ایس  پروجیکٹ کے تحت  ملک بھر میں  این سی آر بی نیٹ ورکنگ والے  15993 پولیس اسٹیشنوں  اور 8208  اعلیٰ پولیس دفاتر کے رول کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی این ایس  کے  زبردست ڈیٹا بیس سے جرائم کے معاملات کو تیزی سے  حل کرنے میں  تفتیش کاروں کو مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ابتدائی دور سے ہی فنگر پرنٹس  کا استعمال کیا جارہا تھا  اور کہا کہ این سی آر بی کے ذریعہ قائم کئے جانے والے نیشنل فنگر پرنٹ  آئی ڈینٹٹی فکیشن سسٹم ( این اے ایف آئی ایس ) پولیس کے لئے صورتحال کو  بدلنے والا ثابت ہوگا۔ انہوں نے سائبر جرائم کی تفتیش میں صلاحیت سازی کی اہمیت  پر زور دیا اور  بڑھتے سائبر جرائم کے خطرے سے نمٹنے میں  حکومت کے عز م کا ذکرکیا۔

     این سی آر بی کے ڈائریکٹر جناب رام  پھل پوار نے مہمانوںکا خیر مقدم کیا اورکہا کہ این سی آر بی نے اس سال ’’ کرائم ان انڈیا ‘‘   ’’ ایکسیڈینٹل ڈیتھس اینڈ سوسائڈس ان انڈیا ‘‘  ، ’’ پریزن  اسٹیٹس ٹکس انڈیا ‘‘  اور ’’فنگر پرنٹس  ان انڈیا ‘‘  سمیت  تمام زیر التوا  اشاعتیں   جاری کردی ہیں، جن کا تحقیق کاراور پالیسی ساز بڑے  پیمانے پر حوالہ دے رہے ہیں۔ انہوں  نے اجتماع کوپولیس  ڈیٹا بیس میں گمشدہ افرا د کی  پائے گئے افراد    اور لاشوں  کی میچنگ سے متعلق  پولیس اسٹیشنوں کو  خود کارطریقے سے میچنگ اور انتباہا ت   کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ نظام  سی سی ٹی این ایس  کے قومی ڈیٹا بیس کی بنیاد پر برآمد شدہ  اورچوری کی گئی گاڑیوں کی میچنگ  کے بارے میں  بھی انتباہات فراہم کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیسے این سی آر بی چائلڈ  پورنو گرافی  کے خلاف عالمی کوششوںمیں  شامل  ہوا تھا۔ انہوں نے سائبر پیس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے این سی آر بی کے زیر اہتمام منعقد سی سی ٹی این ایس  ہیکاتھام اورسائبر چیلنج  2020  کے بارے میں   بھی تفصیل سے بتایا ،جسے  پولیس  ،صنعت  اور تعلیم  سے وابستہ لوگوں  سے  بھرپورریسپانس ملا۔انہوں نے کہا کہ اس نے سی سی ٹی این ایس کو بہتر بنانے کے لئے جدید خیالات  حاصل کرنے میں   مدد کی ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-1196



(Release ID: 1606204) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi