سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہوں کی تعمیر کے لئے مقررہ اہداف

Posted On: 12 MAR 2020 3:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12مارچ  :سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ  قومی شاہراہوں ( این ایچ ) کی تعمیروترقی اوررکھ رکھاو ایک جاری عمل ہے ۔ دستیاب بجٹ، اخراجات ، کے ساتھ ساتھ ترجیحات ، کنکٹی وٹی کی ضرورتوں اورٹریفک بھیڑ بھاڑ کی بنیاد پر سالانہ طور پر قومی شاہراہ پروجیکٹوں کی شناخت کی جاتی ہے ۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں 11ہزارکلومیٹرقومی شاہراہوں کی تعمیر کا ہدف مقررکیاہے ۔

قومی شاہراہوں کی تعمیر کے لئے اپنائے جانے والے  مختلف ماڈلوں کی اہم خصوصیات :

1-سرکاری امداد یافتہ پروجیکٹس :

اس طرح کے ماڈل کے تحت حکومت کے ذریعہ 100فیصد مالی امداد مہیاکرائی جاتی ہے ۔ سرکاری امداد یافتہ ماڈلوں کی  متعدد اقسام درج ذیل ہیں :

(الف) ۔ آئٹم ریٹ : سڑکوں کی تعمیر کے لئے تفصیلی ڈیزائن ، تفصیلات اور تخمینے آجروں کے ذریعہ فراہم کرائے جاتے ہیں اور ٹھیکہ داروں کو فی آئٹم کی شرح سے نیلامی میں مذکور شرحوں کے مطابق جس مقدارمیں کاموں کو انجام دیاگیاہو اس کی ادائیگی کی جاتی ہے ۔مقدارمیں پیش آنے والے کسی بھی اختلاف کے لئے لاگت /رسک  کی ذمہ داری آجروں کے ذریعہ لی جاتی ہے ۔

(ب) انجینئرنگ، خریداری اورتعمیر ( ای پی سی ):اس طرح کے ماڈلوں میں ٹھیکہ داروں کو منصوبہ بندی ،ڈیزائن اور سڑکوں کی تعمیر کے سلسلے میں مکمل آزادی دی جاتی ہے اور ڈیزائن ، تعمیر ، آپریشن اور رکھ رکھاو سے متعلق بنیادی ضرورتوں کی وضاحت شیڈول میں کی جاتی ہے ۔ اس طرح کے ماڈلوں میں موثریت اور معیشت کوزیادہ سے زیادہ بہترطورسے انجام دینے کے لئے بہترین طریقہ کاراوراختراعات کو اپنانے کے لئے کافی مواقع ہوتے ہیں ۔ ٹھیکہ داروں کی ادائیگی تعمیر کے مختلف مذکورہ مراحل کے مطابق کی جاتی ہے ۔ ٹھیکہ داروں کے لئے قیمت تعمیر کی لاگت کی بنیاد پر اور آجروں کے ذریعہ حکم دی گئی تبدیلیوں کے لحاظ سے ہوتی ہے ۔

2-سرکاری و نجی شراکت داری پروجیکٹس ( پی پی پی ) :

سرکاری ونجی شراکت داری ماڈلوں کی متعدد اقسام درج ذیل ہیں ۔

(الف) ۔ بلڈ آپریٹ  اینڈ ٹرانسفر(بی اوٹی )( ٹول) :پرائیویٹ ڈیولپرس /آپریٹرس جو ٹول والی شاہراہوں کے پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ، انھیں پروجیکٹ رعایتی مدت کے دوران ٹول ٹیکس وصول کرنے اورانھیں اپنے پاس رکھنے کا حق حاصل ہوتاہے ۔پروجیکٹ کے ڈیزائن اورپروجیکٹ کی پیش رفت کی ذمہ داری اس طریقہ کارکے تحت مراعات کے تحت منسلک ہوتی ہے ۔ وہ ڈیولپرس /آپریٹرس،سڑکوں کی تعمیر اورترقی  اوراسے تجارتی آپریشن کے لئے رکھے جانے کے بعد بھی مکمل رعایتی مدت کے دوران پروجیکٹس کے آپریشن اوررکھ رکھاو ( اواینڈ ایم ) کے لئے بھی ذمہ ہوتے ہیں ۔ ٹول کی رقم حکام کے ذریعہ مختلف قسم کی گاڑیوں کے لئے فی کلومیٹرفی گاڑی کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے ۔

(ب)۔بی اوٹی (سالانہ ) :بی اوٹی ( ٹول ) پروجیکٹوں کے معاملے میں مکمل رعایتی مدت کے دوران پروجیکٹ سیکشن کے  ڈیزائن ،تعمیر وترقی کی بنیادی ذمہ داری پروجیکٹ کے لئے مراعات یافتہ ہوتی ہے ۔ رعایتی معاہدوں کے ضابطوں کے مطابق آپریشن اوررکھ رکھاو ( اواینڈ ایم ) کی مدت کے دوران مراعات یافتہ ٹھیکہ داروں کو سالانہ ادائیگی کی جاتی ہے ۔ تعمیرکردہ اور ترقی یافتہ سیکشن کے تجارتی آپریشن کے لئے تیارہونے کے اعلان کے بعد ٹول سے متعلق تمام حقوق آپریشن اوررکھ رکھاو کی مدت کے دوران آجروں کے پاس ہوتے ہیں ۔

(ج) ۔ہائی برڈ سالانہ ماڈل ( ایچ اے ایم ) : اس ماڈل کے تحت  پرائیویٹ ڈیولپرس کو تعمیراتی  مالی تعاون /مالیاتی منظوری کے طورپر پروجیکٹ لاگت کی 40فیصد رقم حکومت /عاملہ ایجنسی کے ذریعہ اداکی جاتی ہے ۔جب کہ بقایہ 60فیصد کی رقم تعمیراتی مدت کے دورران کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ انتظام کی جاتی ہے ۔ آپریشن کی مدت کے دوران سالانہ طورپر 60فیصد رقم سود اور آپریشن ورکھ رکھاو ( او اینڈ ایم ) کی ادائیگی کے ہمراہ مراعات یافتہ کمپنیوں کوواپس اداکی جاتی ہے ۔ رعایتی مدت کےدوران آپریشن  اوررکھ رکھا کی بنیادی ذمہ داری مراعات یافتہ کمپنی کے پاس ہوتی ہے ۔ گاڑیوں کے نقل وحمل کا رسک پروجیکٹ کو لاگوکرنے والی ایجنسی /آجروں کے ذریعہ لیا جاتا  ہے ۔تعمیر شدہ /ترقی یافتہ سیکشن کے تجارتی آپریشن کے لئے تیاررہنے کے اعلان  کے بعد آپریشن اوررکھ رکھاو کی مدت کے دوران ٹول سے متعلق حقوق آجرکمپنیوں سے وابستہ ہوتے ہیں ۔

ملک میں مختلف ماڈلوں کے تحت 31دسمبر ، 2019کی تاریخ تک  زیرنفاذ قومی شاہراہوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

 

نمبرشمار

ماڈل

نمبر

لمبائی ( کلومیٹرمیں )

قیمت ( کروڑروپے میں )

1

آئٹم ریٹ

330

5476

24565

2

ای پی سی

929

30594

340722

3

بی اوٹی ( ٹول )

53

6348

63870

4

بی اوٹی ( سالانہ )

12

934

16658

5

ہائی برڈ سالانہ

116

6388

139766

کل میزان

1440

49740

585582

 

***************

 

U-1178


(Release ID: 1606120) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Marathi