سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
اے آر آئی ای ایس میں ستاروں کی گردش اور ستاروں کے بننے سے متعلق ہند – تھائی ورکشاپ سے تعاون کے استحکام میں مدد ملے گی
علم فلکیات اور ایسٹرو فیزکس کے میدان میں مشترکہ ریسرچ کے لئے دو مشترکہ دو طرفہ پروگرام منظور کئے گئے
Posted On:
11 MAR 2020 2:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍مارچ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت کام کرنے والے ایک خود مختار ادارے آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز (اے آر آئی ای ایس) نے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے اور ستاروں کے ذرائع سے علم فلکیات اور ایسٹرو فیزکس کے دیگر شعبوں، مثلاً کہکشاں سے باہر علم فلکیات اور انسٹرو مینٹیشن تک دونوں ملکوں کے تعاون کو وسعت دینے کے مقصد سے ’ستاروں کی گردش اور ستاروں کے بننے ‘ کی چھان بین کے بارے میں ایک روزہ ہند – تھائی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے ۔
اس ورکشاپ میں مختلف موضوعات مثلاً ستاروں کی گردش ، ستاروں کے بننے ، ستارو ں کی کثرت ، عارضی واقعات اور انسٹرو مینٹیشن کے بارے میں دونوں ممالک کے سائنس دانوں اور طلباء نے 14 مذاکرات کے ذریعے گفت وشنید کی۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں نیشنل ایسٹرو نومیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف تھائی لینڈ (این اے آر آئی ٹی) ، نانجنگ یونیورسٹی چین، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فیزکس (آئی آئی اے) ، کماؤں یونیورسٹی نینی تال اور اے آر آئی ای ایس کے تقریبا 60 افراد نے شرکت کی۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر سنتوش جوشی نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہند – تھائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور ہندوستان و تھائی لینڈ کے ماہرین فلکیات کو خلائی سائنس اور انسٹرو مینٹیشن میں تعاون کے لئے مدعو کیا۔ ڈاکٹر جوشی نے ہند – تھائی تعاون کے تحت چلائی جانے والی اور منصوبے کے مطابق سرگرمیوں کی ایک جھلک بھی پیش کی۔
اے آر آئی ای ایس کے سابق ڈائریکٹر مہمان اسپیکر پروفیسر رام ساگر نے دونوں ممالک کی ایجنسیوں کے فنڈ سے چلنے والے دو طرفہ پروگرام کی اہمیت کا خلاصہ پیش کیا۔ کماؤں یونیورسٹی میں فیزکس کے محکمے کے سربراہ پروفیسر ایس سی چندولہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، انہوں نے تقریب کا افتتاح کیا اور اے آر آئی ای ایس اور تھائی لینڈ کی این اے آر آئی ٹی کی تاریخ کا ذکر کیا اور ہندوستان اور تھائی لینڈ کی ثقافتوں کی مماثلت کے بارے میں بتایا جو ان دونوں ممالک کے محققین کو نزدیک لاتی ہے۔ ورکشاپ کا خلاصہ اور اختتامی تبصرہ این اے آر آئی ٹی تھائی لینڈ کے سینئر محقق ڈاکٹر ڈیویڈ مکرتیچیان نے پیش کیا۔
تھائی لینڈ کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کے لئے علم فلکیات اور ایسٹرو فیزکس کے شعبے میں مشترکہ ریسرچ کے لئے دو مشترکہ دو طرفہ پروگراموں کو منظوری دی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فیزکس (آئی آئی اے) بنگلور اور اے آر آئی ای ایس نینی تال کے ہندوستانی ماہرین فلکیات نے این اے آر آئی ٹی ، تھائی لینڈ کے ماہرین فلکیات کے تعاون سے دونوں ممالک میں دستیاب آبزرویشن کی سہولتوں کا استعمال کرتے ہوئے خلائی اور ماحولیاتی سائنس کے میدان میں تحقیق کی نقل تیار کررہے ہیں۔
اس ورکشاپ میں یہ معاملہ بھی زیر بحث آیا کہ تعاون اور مشترکہ پروگرا موں سے پروجیکٹوں میں شامل محققین کو علم کے تبادلے میں اور نوجوان محققین کی تربیت کے مواقع فراہم کرنے میں کس طرح مدد مل سکتی ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-اگ- ق ر)
U-1156
(Release ID: 1606044)
Visitor Counter : 118