صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے ناری شکتی پُرسکار  پیش کیے

Posted On: 08 MAR 2020 1:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 08  مارچ 2020 / صدر جمہوریہ ہند  رام ناتھ کووند نے آج (8 مارچ ، 2020) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر راشٹرپتی بھون کے ثقافتی مرکز (آر بی سی سی) میں منعقدہ ایک تقریب میں ناری شکتی پُرسکار پیش کیے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ شروع کیے گئے ناری شکتی پُرسکار، قومی ایوارڈز ہیں ، جو ہر سال 8 مارچ کو خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے غیر معمولی کام کے اعتراف کے طور پر  اور مثالی حوصلے کا مظاہرہ کرنے پر اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نمایاں کارکردگی  انجام دینے پر احترام کی علامت کے طور پر دیئے جاتے ہیں۔

پُرسکار پیش کیے جانے کی تقریب سے قبل آر بی سی سی میں سامعین کے لئے ''سوچھ  بھارت -  انڈیاز سینی ٹیشن اسٹوری'' فلم خصوصی طور پر دکھائی گئی۔ اس مختصر فلم میں  سوچھ بھارت مشن کے تحت دیہی ہندوستان میں وسیع پیمانے پر لوگوں کے رویے میں تبدیلی اور 55 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کھلے میں رفع حاجت  کے پرانے طریقے  کو چھوڑنے میں میں خواتین کے اہم کردار کو دکھایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U-1106

 



(Release ID: 1605721) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Marathi