محنت اور روزگار کی وزارت

نئی پبلک اور پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپینوں کا ای پی ایف او اور ای ایس آئی سی


کے لئے اب ایم سی اےپورٹل پر رجسٹریشن

Posted On: 06 MAR 2020 4:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 6  مارچ /ڈوئنگ بزنس رپورٹ   2021 میں ہندستان کی رینکنگ کو بہتر بنانےکی کوششوں کے حصہ کے طو رپر  محنت اور روزگار کی وزارت نے  جی ایس ٹی ،  ای پی ایف او،  ای  ایس آئی سی  کے لئے  رجسٹریشن کے عمل  اور  مہاراشٹر کے اندر قائم ہونے والی کمپنیوں کے پیشہ ورانہ ٹیکس  کے لئے     ایم آئی سی   کے مطابق  اصلاح کا عمل  مکمل کرلیاہے۔

نئی پبلک اور پرائیوٹ کمپنیاں اور  یک فردی کمپنیوں   کے  ای ایس  آئی سی   اور ای پی ایف   کے لئے   کو ایم سی اے  کے   اسپائس + اور ایجل پرو   فارمس کے ذریعہ رجسٹریشن کو پوری طرح15 فروری 2020 سے  لازم قرار دے دیا ہے۔   نئی کمپنیوں کے ای  ایس آئی اور ای پی ایف   کے رجسٹریشن کو 15 فروری 2020 سے  شرم سویدھا پورٹل پر روک دیا گیا ہے۔  اس سلسلہ میں ایک میسج   شرم سویدھا پورٹل پر   دکھایا جارہا ہے اوریہ پیغام  وزارت محنت و روزگار کی ویب سائٹ     www.labour.gov.in پر حسب ذیل ہے۔

نئی پبلک اور پرائیوٹ    لمیٹیڈ کمپنیوں   اور یک فردی کمپنیوں  کے ای پی ایف او  اور ای ایس آئی سی    کے لئے رجسٹریشن   15 فروری 2020 سے شرم سویدھا  پورٹل پر روک دیا گیا ہے۔  نئی  پبلک   اور پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنیاں اور یک فردی کمپنی  15 فروری 2020 سے    اسپائس+ اور ایجل  -پرو ای فارم  کے ذریعہ ایم سی اے کے پورٹل  (www.mca.gov.in) پر  ای پی ایف او   ای ایس آئی سی کے لئے  رجسٹریشن نمبر حاصل کریں گی۔

کمپنی کے علاوہ  دوسری کمپنیوں کو بھی   ای پی ایف او راین پی ایکٹ 1952 اور ای ایس آئی ایکٹ   1948 کے التزامات   کی پیروی کرنی ہوگی   جہاں متعلقہ   قوانین کے تحت  روز گار کی حد مقرر ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س۔ ج۔

U- 1098



(Release ID: 1605628) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi