امور داخلہ کی وزارت

سی آئی ایس ایف نے آج جموں ہوائی اڈے کی ذمہ داری سنبھالی


ہوائی اڈہ سی آئی ایس ایف سیکورٹی کے تحت آیا

प्रविष्टि तिथि: 06 MAR 2020 5:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 6  مارچ / سی آئی ایس ایف نے  آج جموں ہوائی  اڈہ کی سیکورٹی  سنبھال لی۔    اس  یونٹ کی قیادت  ایک سینئر کمانڈر رینک آفیسر کرے گا۔ قبل ازیں  گزشتہ ماہ 26 تاریخ کو سری نگر  ہوائی اڈہ کے سیکورٹی کی ذمہ داری   سی آئی ایس ایف کے حوالے  کردی گئی تھی۔

سی آئی ایس ایف  ہوائی اڈہ سیکٹر  کے انسپکٹر جنرل  جناب  وی ایس   مان ،  اس موقع پرمنعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔   تقریب میں   سی آئی ایس ایف  ، ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا    ، سی آر ایف کے  اعلی افسران اور   ایئر لائنس آپریٹرس ( ایئر انڈیا ، ایئر ایشیا ،انڈیگو، اسپائس جیٹ ، گو ایئر وغیرہ ) اور دوسرے شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران  جموں ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر پی آر  بیوریا  ، نے سی آئی ایس ایف کوسیکورٹی کی    سپردگی  کی علامت کے طور پر   ایک چابی   جموں ہوائی اڈہ کے کمانڈر  /سی اے ایس او جناب   گرجیت سنگھ کے حوالے کی۔   سی آئی ایس ایف    کے انسپکٹر جنرل  جناب وی ایس مان نے اپنی تقریر میں   ہوائی اڈہ کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے تمام ایجنسیوں اور شراکت داروں  کی  مربوط کوششوں پر زور دیا۔ 

تقریب کے بعد  جناب وی ایس مان  ،جموں ہوائی اڈہ کےکمانڈنٹ /سی اے ایس او  اور  ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر  کے ہمراہ    ٹرمنل کی عمارت سمیت   ہوائی اڈہ کے تمام علاقوں  اور ایئر سائٹ  کا معائنہ کیا  نیز ہوائی اڈہ کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔   ایئر پورٹ   ائیر سیکٹر کے  سی آئی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل جناب وی ایس مان نے بھی  اس موقع پر سی آئی ایس ایف عملے سے خطاب کیا۔

اس ہوائی اڈہ کی سیکورٹی کی  ذمہ داری  ملنے کے بعد   سی آئی ایس ایف  کےزیر حفاظت آنے والے ہوائی اڈوں کی کل تعداد بڑھ کر  آج 63 تک پہنچ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س۔ ج۔

U- 1097


(रिलीज़ आईडी: 1605627) आगंतुक पटल : 122
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी