خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

محتر مہ ہرسمرت کو بادل کی صدارت میں آئی ایم اے سی میٹنگ میں ڈبہ بند خوراک کے شعبے کے لئے 301.54 کروڑ روپے مالیت کے دس پروجیکٹ منظور کئے گئے

Posted On: 05 MAR 2020 2:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 5  مارچ /  ڈبہ بند  خوراک کےصنعتوں  کی مرکزی وزیر   محترمہ ہرسمرت  کور بادل کی صدارت میں نئی دہلی میں منعقدہ    بین  وزارتی  منظوری کمیٹی (آئی ایم  اے سی)کی ایک میٹنگ میں   301.54 کروڑ روپے   مالیت کے دس پروجیکٹ منظور کئے گئے جن میں   کل امدادی رقم  67.29 کروڑ روپے    ہے۔ ان پروجیکٹوں کی منظوری  ڈبہ بند خوراک کی  صنعتوں کی وزارت کی کسان سمپدا یوجنا   کی‘‘ ایگروپروسیسنگ  کلسٹر اسکیم’’ کے تحت   دی گئی ہے۔  ان پروجیکٹوں سے  دس ہزار لوگوں کے لئے  روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے اور   تقریباً 40 ہزار کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر نے کہاکہ     گزشتہ 15 دنوں میں  ڈبہ بند خوراک کی  صنعتوں کی وزارت نے  707 کروڑ  روپے   مالیت کے  سرمایہ کاری   کی سہولت فراہم کرائی ہے۔ ڈبہ بند خوراک کی وزارت کے  ذریعہ حکومت   کاروبار میں   سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی تمام کوششیں کررہی ہے۔  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں میں خود کار طریقہ سے 100 فی صد ایف ڈی آئی  کی اجازت ہے اور ہندستا ن میں    تیار کئے گئے اور /یا   پیدا کی گئی    اشیائے خوردنی  کے سلسلہ میں  ای-کامرس سمیت   ٹریڈنگ کے لئے    منظوری کے   ذریعہ   بھی سو فی صد ایف ڈی آئی   کی اجازت ہے۔  اس سلسلہ میں   100 کروڑ روپے تک کے سالانہ کاروبار والے    ایف پی او   کے ذریعہ    زراعت میں   فصل کی کٹائی کے بعد  اس کی قیمت میں اضافے   کی سرگرمیوں سے  حاصل شدہ منافع کے لئے  انکم ٹیکس سے سو فی صد چھوٹ دی گئی ہے۔  

آئی ایم اے سی نے  4 مارچ 2020 کو منعقدہ   میٹنگ میں  کلسٹر اسکیم کے تحت   تمل ناڈو کے 8 اضلاع میں    230 کروڑ روپے مالیت     کے8 پروجیکٹ منظور کئے ہیں۔  ان پروجیکٹوں    میں  دیہی علاقوں میں  روزگار کے مواقع  کے ساتھ  لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ    روزگار فراہم کرانےپر    خصوصی توجہ دی جائے گی۔   ان پروجیکٹوں سے   اس خطے میں   تقریباً 8 ہزار لوگوں     کے لئے   روزگار کے مواقع پیدا ہونے    اور 32 ہزار کسانوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

وزارت نے  مرکزی حکومت  سے مالی امداد حاصل کرنے والے    زرعی صنعت کاروں  کے ذریعہ    ڈبہ بند خوراک  کی صنعتیں قائم کئےجانے کی حوصلہ افزائی  کرنے کے لئے     ایف پی اوز   ، ٹھیکہ کاشت وغیرہ     کے بارے میں پالیسی     اور ڈبہ بند خوراک سے متعلق اپنی    پالیسی  رکھنے کے لئے    ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں تمل ناڈو حکومت کے سرگرم نظریئے پر اطمینان کا اظہار کیا۔  

اس اسکیم کا مقصد جدید بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ    وسائل  سے آراستہ   سپلائی چین کے ذریعہ   پروسیسرز  اور بازاروں کو    پیداوار کرنے والے /کسانوں کے   گروپوں سے  جوڑنے کے    کلسٹر نظریئے کی بنیاد پر ڈبہ بند خوراک کی اکائیاں قائم  کرنے کے لئے صنعت کاروں  کے گروپوں کی حوصلہ افزائی کے لئے      جدید بنیادی ڈھانچہ  اور  مشترکہ   سہولیات تیار کرنا ہے۔  مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے ساتھ ساتھ   یہ یونٹیں قائم کی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ا گ۔ ج۔

U- 1066



(Release ID: 1605431) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Bengali , Hindi , Tamil