کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

انڈیافارما اور انڈیامیڈیکل ڈیوائس 2020کانفرنس گاندھی نگرمیں 5سے 7مارچ تک منعقد ہوگی

Posted On: 04 MAR 2020 2:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 4 مارچ  :کیمیکلز اورفرٹیلائزرس کی وزارت کے دواسازی کا محکمہ فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈانڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی ) کے اشتراک سے پانچ سے سات مارچ کے دوران  گجرات کے گاندھی نگرمیں انڈیافارما 2020اورانڈیامیڈیکل ڈیوائس 2020کانفرنس اورنمائش کا اہتما م کررہاہے ۔ کیمکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی  وزیر  جناب سدانندگوڈااس تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور مرکزی وزیر مملکت  جناب من سکھ منڈاویابھی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

اس کانفرنس کا موضوع ہے انڈیا فارما :سستی اورمعیاری حفظان صحت اور انڈیا میڈیکل ڈیوائس کے چیلنجوں کو پوراکرنا :عام حفظان صحت کے لئے سستی ذمہ دار اور معیاری میڈیکل آلات کو فروغ دینا ۔

اس کانفرنس کا مقصد اختراع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ سب کے لئے معیاری حفظان صحت کی لاگت کو کم کیاجاسکے اور  ہندوستان میں طبی آلات کے شعبے کے شراکت داروں مرکز ، اور ریاستی سرکاروں سرکردہ کاروباری سربراہوں اور صنعتی اکیڈمیوں کے چوٹی کے ایگزیکٹیواوردنیاکے ماہرین کوعالمی  سرمایہ کاری برادری سے جوڑنے کا پلیٹ فارم فراہم کیاجاسکے ۔

اس کانفرنس کا مقصد طبی الیکٹرانکس ، آلات ،صحت کی تشخیص ، اسپتالوں اور سرجیکل آلات کو شامل کرکے صارفین پرمرکوز مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے۔ اس کا یہ بھی مقصد ہے کہ ہماری الیکٹرانکس ٹکنالوجی کی ترقی اور مینوفیکچرنگ کی بنیاد کو بااختیاربنانےکے لئے ایک ایکوسسٹم تشکیل دینے کی سمت ٹکنالوجی ڈیماسٹریشن اوربحث ومباحثہ کرنا ہے ۔

یہ اس طرح کی پانچویں کانفرنس ہے جس کا اہتمام پہلی مرتبہ گجرات کی ریاست میں کیاجارہاہے ۔ جو اس پروگرام کے لئے ساجھیدارریاست بھی ہے ۔

ہندوستانی دواسازی کی مارکیٹ وولیوم کے اعتبارسے تیسرے سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور ویلیو کے اعتبارسے 13ویں سب سے بڑی مارکیٹ ہے ۔ ہندوستان دنیابھرمیں جینرک دواوں کا سب سے بڑا سپلائر ہے اسی طرح ہندوستان میں میڈیکل ڈیوائس کی صنعت کی قدر5.2ارب امریکی ڈالرہے اور اس کا  ہندوستانی حفظان صحت کی صنعت میں تقریبا 96.7ارب امریکی ڈالر کا حصہ ہے ۔

کانفرنس کے دوران دواسازی اور طبی آلات پربھی ایک نمائش کا اہتمام کیاجائے گا۔ دواسازی اور میڈیکل دیوائس کی 200سے زیادہ کمپنیاں نمائش میں حصہ لیں گی جب کہ تین روزہ کانفرنس میں دنیا بھرکے 5ہزارسے زیادہ دواسازی اوربائیوٹکنالوجی کے پیشہ ورافراد شرکت کریں گے ۔

 

***************

 ( م ن  ۔ح ا۔ ع آ)

 

U-1027

 

 

 

 



(Release ID: 1605252) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Gujarati