نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے آندھر ا پردیش میں اوبولا وری پلی-کرشنا پٹنم ریل لائن پر مسافر خدمات جلد شروع کرنے کے لیے کہا

Posted On: 03 MAR 2020 7:29PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ریلوے کی وزارت سے کہا ہے کہ وہ آندھراپردیش میں اوبولاوری پلی-کرشناپٹنم ریل لائن پر کرشناپٹنم اور راپور اسٹیشنوں کے درمیان مسافر سہولیات اور خدمات جلد سے جلد فراہم کرائے۔

ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت جناب سریش انگاڑی کے ساتھ  میٹنگ کے دوران آج اُپ راشٹرپتی بھون میں جناب نائیڈو نے مذکورہ بالا ریل راستوں پر مسافر خدمات اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

اوبولاوری پلی-کرشنا پٹنم ریلوے پروجیکٹ، کرشنا پٹنم ریلوے کارپوریشن لمیٹیڈ (کے آر سی ایل) کی ملکیت میں ہے، جو ایک مشترکہ پروجیکٹ کی کمپنی (ایس پی وی) ہے اور ریل وکاس نگم لمیٹیڈ کرشنا پٹنم پورٹ کمپنی لمیٹیڈ (کے پی سی ایل) ساگر مالا (آندھراپردیش)، قومی معدنیات ترقیاتی کارپوریشن اینڈ برہمنی اسٹیلز پر مشتمل ہے۔

میٹنگ میں موجود ریلوے افسران نے  نائب صدر جمہوریہ کو تفصیل بتائی کہ ریلوے کی وزارت رعایتی معاہدے میں ترمیم کے لیے کے آر سی ایل کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ یہ معاہدہ پہلے کی ضرورتوں کے مطابق طے کیا گیا تھا۔جس میں مسافر خدمات شروع کرنے سے متعلق شق کو شامل کرنے کے لیے مناسب طریقے سے ترمیم کی جانی تھی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس عمل کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

کرشنا پٹنم پورٹ –وینکاچلم-اوبولا وری پلی ریلوے لائن دو بڑے ریل راستے کے درمیان کافی اہمیت کی حامل ہے، جس سے  گنٹاکل ڈویژن سے کرشنا پٹنم آنے والی ریل گاڑیوں کے لیے 72 کلو میٹر کا فاصلہ کم ہوجاتا ہے۔ اس سے اوبولاوری پلی- رینی گنٹا-گڈر سیکشن میں ٹریفک کا ہجوم کم ہوجاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔اس۔ ت ع۔

U-1019


(Release ID: 1605090)
Read this release in: English , Hindi