وزارات ثقافت
صدرجمہوریہ ہند کل نئی دہلی میں15فنکاروں کو نیشنل للت کلا اکیڈمی ایوارڈس عطا کریں گے
وزیر ثقافت جناب پرہلادسنگھ کل نئی دہلی میں61ویں نیشنل ایگزیبیشن آف آرٹ اینڈ نیشنل کلا میلے کا افتتاح کریں گے
Posted On:
03 MAR 2020 8:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی 04 مارچ 2020 ۔صدرجمہوریہ ہندجناب رام ناتھ کووند کل چار مارچ 2020 کو نئی دہلی میں گیارہ بجے راشٹر پتی بھون کے لان میں 15فنکاروں کو للت کلا اکیڈمی کے 61 ویں سالانہ ایوارڈس تقسیم کریں گے ۔وزیرثقافت جناب پرہلادسنگھ پٹیل اور اکیڈمی کے چیئر مین ڈاکٹر اتم پچارنے بھی اس موقع پر موجود رہیں گے ۔
سرکردہ افراد پر مشتمل جیوری کے پینل نے جن 15 فنکاروں کو ایوارڈس کے لئے منتخب کیا ہے ، وہ ہیں: انوپ کمار منزوخی گوپی (تھری سور ، کیرالہ ) ڈیوڈ ملاکر (کولکتہ ،مغربی بنگال ) دیویندر کمار کھرے ( وڈوڈرا ، گجرات ) دنیش پانڈیا ( ممبئی ، مہاراشٹر ) فاروق احمد ہلدر ( چوبیس پرگنہ ، کولکتہ ، مغربی بنگال ) ہری رام کمبھاوت ( جے پور ،راجستھان) کیشاری نندن پرساد ( جے پور ،راجستھان) موہن کمار ٹی (بنگلورو کرناٹکہ ) رتن کرشن ساہا ( ممبئی ،مہاراشٹر ) ساگر وسنت کامبلے (ممبئی ،مہاراشٹر ) ستوندر کور ( نئی دہلی ) سنیل تھرووایو ( ارناکولم ، کیرالہ ) تجیسوی نارائن سوناوانے (سولہ پور ، مہاراشٹر ) یشپال سنگھ (دہلی ) یشونت سنگھ (دہلی ) اکیڈمی نے پورے ملک سے سرکردہ پریکٹشنروں ، فنکاروں اور ناقدین کے سات ارکان کی جیوری کو نامزدکیا تھا کہ وہ پہلے مرحلے کی جیوری کی طرف سے منتخب کردہ فنکاروں کی فہرست کو قطعی شکل دیں اور 283 فن پاروں میں سے ایوارڈ دینے والوں کو منتخب کریں۔ نیشنل ایگزیبیشن آف آرٹ نہ صرف پورے ملک سے قیمتی فن پاروں کو اور فن کاروں کو ایک جگہ جمع کرتی ہے بلکہ دنیا کے سامنے بھارت کی ثقافت اور خوش ذوقی کو دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے اور اس طرح بین الاقوامی آرٹ مارکیٹ میں بھارت کے فن پاروں کو فروغ دیتی ہے۔
4 مارچ کو شام کے وقت پانچ بجے وزیر ثقافت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل 61 ویں نیشنل ایگزیبیشن آف آرٹ اور نیشنل کلا میلے کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب اکیڈمی کے احاطے واقع رویندر بھون ، منڈی ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انل بیجل، اکیڈمی کے چیئر مین ڈاکٹر اتم پچارنے کی موجودگی میں تقریب کی صدارت کریں گے ۔
اسپیشل انویٹیشن زمرے کے تحت سرکروہ فنکاروں انجلی ایلا مینن ، پرم جیت سنگھ ، ارپتا سنگھ ، گوگی سروج پال ، آنجہانی جان فرنانڈیز اور واسودیو کامت کے فن پاروں کو بھی نمائش میں رکھا جائے گا۔قومی ایوارڈز پانے والوں کو سرکردہ فن کاروں کی جیوری نے منتخب کیا ہے۔ نمائشوں اور ایوارڈز کی تقریبات کا انعقاد اکیڈمی کی سالانہ کارروائی ہوتی ہے،جس کا مقصد معاشرے میں آرٹ اور خوش ذوقی کو فروغ دیا جاسکے اور غیر معمولی فن کاروں کو ایوارڈ زسے نوازاجاسکے تاکہ وہ مستقبل میں اور بہتر کام کریں۔ اس نمائش میں پورے ملک سے نمایاں فنکاروں کے فنی نمونوں کو ایک جگہ جمع کیا جاتا ہے اور نئے فنکاروں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ پینٹنگ ، مجسمہ سازی ، گرافکس ،فوٹو گرافی ، ڈیرائنگ ،انسٹالیشن اور ملٹی میڈیا وغیرہ کی دنیا میں نئے رجحانا ت سے واقفیت حاصل کریں۔61 ویں نینشل ایگزیبیشن آف آرٹ 20-2019 22 مارچ 2020 تک جاری رہے گی۔ جبکہ کلامیلہ 9 مارچ 2020 کو ختم ہوجائے گا۔
للت کلا اکیڈمی کے چیئر مین ڈاکٹر اتم پچارنے نے کہا :’’ نینشل ایگزیبیشن آف آرٹ کے 61 ویں ایڈیشن سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نیو انڈیا کے ویژن میں ایک نئی تخلیقی لہر پیداہوگی ،جس کا اظہار تخلیقی ٹیلنٹ میں ہوگا اوریہ دیکھنے والوں کو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ ملک میں فن کے میدان میں بہترین نمونوں کی تعریف کرسکیں ۔‘‘ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ 61 ویں نینشل ایگزیبیشن آف آرٹ کا مقصد صرف اس میں شرکت کرنا نہیں ہے بلکہ پورے ملک کے فن کے ماہر شرکا کے رول کو اجاگر کرنا بھی ہے۔
للت کلا اکیڈمی کی تفصیل :
للت کلا اکیڈمی جو فن کی قومی اکیڈمی ہے ،ایک ایسا ادارہ ہے، جس نے قوم کی آرٹس کے میدان میں خدمت کی ہے ۔ اپنے ارکان اور عملے کے افراد کی قیادت کے ذریعہ للت کلا اکیڈمی ویژول آرٹس کے ذریعہ خدمات انجام دینے کا اظہار کرتی ہے۔
للت کلا اکیڈمی نئی دہلی کا قیام بھارت سرکار کے ذریعہ 5 اگست 1954 کو عمل میں آیا تھا ۔ اکیڈمی کو 1957 میں آئینی اختیار دیا گیا جو سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت تھا ، اپنے قیام کے بعدسے ہی یہ ادارہ پورے ملک کی ،آرٹ کو فروغ دینے کے میدان میں خدمت کررہا ہے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-1016
(Release ID: 1605085)
Visitor Counter : 111