سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

پاسپورٹ اور جعلی کرنسی نوٹو کی چھپائی روکنے والی روشنائی دریافت

Posted On: 03 MAR 2020 3:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3 مارچ 2020،     صحت اور کنبہ بہبود نیز علم ارضیات کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایک سوال کے تحریر جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ سی ایس آئی آر ۔ نیشنل فزیکل لیباریٹری نے ایک بائی لومینیسیٹ سکیورٹی روشنائی تیار کی ہے  جو دو مختلف حالات میں 254 نینو میٹر س (این ایم) اور 365 این ایم پر سرخ اور سبز رنگوں میں چمکتی ہے۔یہ روشنائی ایک کلوگرام کے بیچ میں تیار کی گئی ہے اور اسے سکیورٹی پرنٹنگ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ایس پی ایم سی آئی ایل)، نئی دہلی کی اکائی  بینک نوٹ پریس  (بی این پی)، دیواس کو دی گئی ہے۔اس روشنائی کو زیر استعمال روشنائی کے معیارات کے مساوی پایا گیا ہے۔اس نئی روشنائی کو پاسپورٹ کی اصلیت، سرکاری دستاویزات، خراب ہونے والے لیبل، شناختی کارڈوں وغیرہ کی جانچ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ ش س۔ن ا۔

U- 1003


(Release ID: 1605016) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Bengali