وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت ملک بھرکے اسکولوں اور کالجوں میں خواتین کا بین الاقوامی دنامنائے گی :جناب این پوکھریال نشنک


تعلیمی سال کے حصے کے طورپراسکولوں میں طالبات کو کلاس مانیٹرنامزد کیاجائے گا
کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خواتین کے لئے ہیلپ لائن نمبر چسپاں کیاجائےگا
حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے بساط بدل دینے والے اقدامات شروع کئے ہیں ایچ آرڈی کے وزیر

Posted On: 01 MAR 2020 10:40AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 2 مارچ  :انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیرجناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہاہے کہ لڑکیوں اورخواتین کو تعلیم کے ذریعہ بااختیاربنانے کے عمل میں تیزی لاکر ، ایچ آرڈی کی وزارت ،پورے ملک کو اسکولوں اورکالجوں میں خواتین کابین الاقوقامی دن آئی ڈبلیو دی منائے گی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ حکومت نے ایک خصوصی موضوعاتی مہم ، خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر پہلی سے سات مارچ کے دوران شروع کی ہے ۔ اس سال کا خواتین کا بین الاقوامی دن 8مارچ کا منایاجارہاہے اوراس کا موضوع تعلیم ہے ۔ جناب پوکھریال نے مزید کہا کہ خواتین کو خراج عقیدت کے طورپرایچ آرڈی کی وزارت کی طرف سے منائی جانے والی تقریبات سارے سال جاری رہیں گی ۔انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے کہاہے کہ حکومت نے بچوں کی تعلیم کے لئے ،2014سے بساط بدلنے والے بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔ بیٹی  بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ ، اسکیم کی کامیابی کی وجوہات میں سے یہ بھی ایک قدم ہے ، جس کے تحت ، تعلیم کی سطح پرلڑکیوں کااندراج ، لڑکیوں سے اب کافی زیادہ ہے ۔ بنیادی سطح پر جی ای آر، 94.32فیصد ہے ، جب کہ لڑکیوں کا یہ فیصد ہے ، جب کہ لڑکوں کا یہ فیصد 89.28ہے ۔ سیکنڈری سطح یہ فیصد 81.32ہے ۔ جب لڑکوں کا فیصد 78ہے ۔

انھوں نے کہاکہ ایچ آرڈی وزارت نے طالبات کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی غرض سے مختلف سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے کہ وہ اپنے معیارزندگی کو بہتربناسکیں اوریہ ثابت کرسکیں ، ان کی صنف ان کے مہارت حاصل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ یوجی سی گول میز ل میز مذاکرات کریگی اورخواتین کو بااختیاربنانے سے متعلق بہت سے دیگرپروگرام شروع کریگی ۔ یہ پروگرام دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں تقریبا 40مرکزی یونیورسٹیوں میں مختلف موضوعات کے تحت متعقد کریگی ۔

انھوں نے تعلیمی اداروں سے زوردیکرکہاکہ وہ کلاس روم میں پڑھانے کے دوران خواتین کی کامیابیوں پرتوجہ دیں ۔

جناب نشنک نے بتایاکہ طالبات میں قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارت اوران کی طورپراعتمادی میں اضافہ کرنے کی غرض سے وزارت نے کسی طالبہ کو سال 21-2020کے تعلیمی سال کی کم سے کم آدھی مدت کے لئے کلاس مانیٹر‘‘میں ہوں مانیٹر’’ نامزد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ انھوں نے مزید بتایاکہ یوگااولمبیاڈ کی طرز پراسکول کی سطح پرلڑکیوں کے لئے ، ایک سیلف ڈیفنس اورلمپیاڈ کاانعقاد کیاجائے گا۔ لڑکیوں کی حفاظت اورسلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری اسکولوں کی چھٹی سے بارہویں جماعت کی طالبات کو سیلف ڈیفنس تربیت دی جائے گی ۔

کالجوں  اوریونیورسٹیوں میں ثقافتی اور تھیئٹرکلب کو فروغ دیاجائے گاکہ وہ نکڑناٹک ، مائم شووغیرہ کاانعقاد کریں ، جن کا تعلق خواتین کے معاملات سے ہو۔ وزارت نے سبھی کالجوں اور یونیورسٹیوں سے زوردیکر کہاہے کہ وہ اپنے اپنے کیمپس میں خواتین کے ہیلپ لائن نمبر، مختلف جگہوں پرچسپاں کریں ۔

جناب نشنک نے کہاکہ طالبات میں جذبہ پیداکرنے کی خاطر سارے سال ، اسکولوں میں ایک ہفتے میں ایک بار خصوصی طورپر ‘صبح  کی دعا’ کااہتمام کریں ۔

انھوں نے یہ بھی کہاکہ ان اسمبلیوں میں مختلف میدانوں میں خواتین کی حصولیابیوں ،مثالی کردار ، آج کا تھوٹ ، خواتین کو بااختیاربنانے سے متعلق گروپ سونگز ، اوران طالبات کو ، دیئے  گئے انعامات پربات کی جائے جنھوں نے تعلیم ، کھیل کو د ، رقص ، موسیقی ، فنون لطیفہ ، سماجی خدمت اور نت نئے میدانوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کا ذکرکیاجائے ۔

وزیرموصوف نے بتایاکہ اسکولوں سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ معلمات اور خاتون عملے کے اعزاز عطاکریں جنھوں نے امتیازی خدمات انجام دی ہیں ۔ تعلیمی ادارے ضلع کی مقبول اورجذبے کا وسیلہ بننے والی خواتین پرمضمون نگاری کے مقابلوں کا انعقاد کریں ۔

انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت ، حکومت ہند کی بیٹی بچاو ، پڑھاو ، تحریک کے تحت لڑکیوں کی تعلیم کے لئے محفوظ اور سازگارماحول فراہم کرنے کے لئے لگاتارکام کررہی ہے ۔ اسکولوں میں طالبات کے اندراج کو فروغ دینے کے لئے انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت  نے ابتدائی اور ثانوی درجے کے اسکولوں میں لڑکیوں کے اسکولوں میں ان کے لئے الگ بیت الخلأ تعمیر کئے گئے  ہیں ۔ یہ بیت الخلاء15اگست ، 2014سے 15اگست ، 2015کی مدت میں تیارکرائے گئے ہیں ۔ یہ بیت الخلاء سووچھ ودیالیہ اقدام کے تحت تیارکرائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔

اسکول ایجوکیشن ۔ سامگرشکشامربوط اسکیم کے تحت   جو حال ہی میں شروع کی گئی ہے اور جس کا اطلاق سال 19-2018سے ہواہے موجودہ کستورباگاندھی بالیکاودیالیہ ( کے جی بی وی ) کو اپرپرائمری سطح میں اضافہ کرکے سینئرسیکنڈری سطح کا بنانے التزام ہے ۔

 

***************

 ( م ن  ۔اس ۔ ع آ)

U-975

 

 

 

 



(Release ID: 1604897) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi