وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بینگلورو میں ہندوستان ایرونوٹکس (ایچ اے ایل) کمپلیس میں نئے ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر کے پروڈیکشن ہینگر کا افتتاح کیا


بھارت نے ’میک اِن انڈیا‘ کے وزیراعظم کے ویژن پر مبنی مضبوط دفاعی بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا ہے: راج ناتھ سنگھ

Posted On: 27 FEB 2020 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27؍فروری، وزیردفاع جناب  راج ناتھ سنگھ نے  آج  کہا  ہے کہ   حکومت نے  ملک میں مضبوط  دفاعی  اور سلامتی کے بنیادی  ڈھانچے  کو تعمیر کرنے کے لئے  بھارت اور  دنیا کے واسطے  وزیراعظم نریندر مودی  کے ’میک  اِن انڈیا‘ کے منتر کو اپنایا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ  نے آج  کرناٹک کی راجدھانی بینگلورو میں ہندوستان ایرونوٹیکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل )  کمپلیکس میں   نئے ہلکے جنگی  ہیلی کاپٹر کے پروڈیکشن ہینگر کا افتتاح کرتے ہوئے  کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں بھارت نے  میک اِن انڈیا  پہل کے تحت  فوجی سازو سامان ملک میں ہی  تیار کرکے  ایک پیش رفت  کی ہے۔

 اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دفاع کی صنعت   ملک کی معاشی ترقی میں نمایاں رول کرتی ہے، وزیر دفاع نے ایچ اے ایل  جیسے  ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ادارے کی  اہم خدمات  کو سراہا، جس نے بھارت کو  دنیا میں  پانچویں سب سے بڑی معیشت  بنانے   میں غیر معمولی  مدد کی ہے اور ہندوستان کو  چھٹا مقام دلایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  دفاعی بر آمدات میں  خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور یہ  گزشتہ دو سال کے عرصے میں 17  ہزار  کروڑ روپے سے زیادہ  کی ہوگئی ہے۔ آنے والے سالوں میں35 ہزار  کروڑ روپے کی  بر آمدات کے  نشانے کو  اجاگر کرتے ہوئے  وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ  ایچ اے ایل  اپنے  مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعے اس  سنگ میل  کے حصول میں اہم  تعاون دے گا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے   ایچ اے ایل  کی اس بات  کے لئے ستائش کی کہ وہ  ہندوستانی ایئر فورس کی  ریڑ کی ہڈی  ثابت ہوئی ہے اور  مسلح افواج کی ضرورتیں پوری کرتی ہے۔ ایچ اے ایل نے گزشتہ پانچ کے عرصے میں  آپریشن اور  مالئے میں  مہارت  حاصل کی ہے۔ اس نے  ہلکے جنگی طیارے  اور ہلکی جنگی ہیلی کاپٹر اور  ہاک اور ایس یو – 30  ایم  کے 1 جیسے  اوور ہال پلیٹ فارموں سمیت  7  پلیٹ فارموں پر  آپریشنل کلیئرنس حاصل کی ہے۔ انہوں  نے  اس بات کی بھی تعریف کی کہ ایچ اے ایل کا  مارچ 2019 تک19705 کروڑ روپے کا  ٹرن اوور تھا اور  اُس نے  حصے داروں کو  198 فیصد کا  ایک صحت مند منافع دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایچ اے ایل   کو  اس وقت  نجی دفاعی  صنعتوں سے سخت مقابلہ آرائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے  ڈیفنس  پبلک سیکٹر  انڈر ٹیکنگ ڈی پی ایس یو  سے اپیل کی کہ  وہ  ایک چیلنج کے طور پر اس بدلتے ہوئے ماحول کو قبول کرے اور  بین الاقوامی  مارکیٹ میں اپنی  مقابلہ آرائی بڑھانے کے لئے مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے  مستقبل کے پروجیکٹوں  کے لئے ڈی پی ایس یو کے لئے نیک خو اہشات  کا اظہار کیا  اور امید ظاہر کی کہ  ڈی  پی ایس یو  شہری طیارے کے کارو بار میں بھی  ہندوستان کی رہنمائی کرے گا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  چیئر مین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب  آر مادھون نے کہا کہ  ایل سی ایچ  آپریشنل اینڈیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے اور ہیلی  کاپٹر   کمپلیکس  پوری طرح اس کی  پروڈیکشن  کے حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  نئے پروڈیکشن ہینگر ،  ایل سی ایچ  پروڈیکشن کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔ جس سے سالانہ 30 ہیلی کاپٹروں کا   پروڈیکشن ہینگر  ہوسکے گا۔

ایچ اے ایل نے  وزیر دفاع کو  انڈین کثیر  مقصدی  ہیلی کاپٹروں کے نئے ڈیزائن  اور  ان کے ڈیو لپمنٹ پروگرام کی پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ ایل سی ایچ  اے  5.5 کلاس  کا  جنگی ہیلی کاپٹر ہے جسے ایچ اے ایل  نے ڈیزائن کیا ہے اور اسے  تیار کیا ہے۔ یہ  دو شکتی  انجنوں کے ذریعے  چلتا ہے اور  اس میں  کئی تکنیکی خوبیاں ہیں۔  ایل سی ایچ  ایسا پہلا  ہیلی کاپٹر ہونے کی خصوصیت رکھتا ہے جو  500 کلو گرام لوڈ کے ساتھ سمندری  سطح سے     4 ہزار  700 میٹر  اونچائی  پر   سیاچین  میں    فارورڈ بیسس  پر اتر سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-ا ح- ق ر)

U-949


(Release ID: 1604554)
Read this release in: English , Hindi , Bengali