امور داخلہ کی وزارت

تعارف – بھوبنیشور میں28 فروری 2020 کو مشرقی زونل کونسل کی 24 ویں میٹنگ

Posted On: 27 FEB 2020 11:45AM by PIB Delhi

نئی دہلی،27؍فروری،بہار ، جھارکھنڈ ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال پر مشتمل مشرقی زونل کونسل کی 24 ویں میٹنگ ، بھوبنیشور میں 28 فروری 2020  کو منعقد ہوگی۔

مرکزی وزیر  داخلہ جناب امت شاہ اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ  جناب نوین پٹنائک ، اس کے نائب چیئرمین اور  مہمان ہیں۔ بہار ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ جناب نتیش کمار ،  محترمہ ممتابنرجی اور جناب ہیمنت سورین بالترتیب اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کونسل کے ارکان کے طور پر   ہر ریاست کے دو کابینی وزیر  اور چیف  سکریٹری نیز  ریاستوں کے دیگر  سینئر افسران بھی  ہوں گے۔ مرکزی حکومت کے سکریٹریز ؍ ایڈیشنل سکریٹریز  اور دیگر  سینئر افسران بھی  اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ مشرقی زونل کونسل کی آخری میٹنگ یکم  اکتوبر 2018  کو کولکاتا میں  منعقد ہوئی تھی۔

مشرقی زونل کونسل کی آئندہ میٹنگ میں تقریبا  چار درجن معاملات پر  بات چیت ہوگی، جس میں بین ریاستی  ، آبی معاملات ،  بجلی کے  ٹرانسمیشن کی لائنیں ، کوئلہ کی کانوں میں کام کاج اور اس پر  رویلٹی ، ریل پروجیکٹوں کے لئے جنگلات سے متعلق اجازت ، تجارت  ، دور دراز کے علاقوں میں ٹیلی مواصلات ، بینکنگ کے بنیادی ڈھانچے کی کمی ، پیٹرولیم پروجیکٹس،  مرکزی سطح پر  وصول شدہ محصول کے طریق کار  کے بارے میں ایک دوسرے کو بتانا شامل ہے۔ سیاسی  قیادت اور افسران کے اس طرح کی سینئر سطح پر  شرکت جیسے  بڑے پیمانے پر معاملات  کے ؍ اس میٹنگ میں اتفاق رائے سے حل نکالے جانے کی امید ہے۔

 ریاستوں کی تشکیل نو  سے متعلق قانون  1956 کی 15-22  ویں مشین کے تحت سال  1957 میں  5 زونل کونسلیں قائم کی گئی تھیں۔ مرکزی وزیر داخلہ ، ان 5 زونل کونسلوں میں سے ہر ایک کے چیئر مین ہوں گے اور میزبان ریاست کے وزیر اعلیٰ، جسے ہر سال باری باری  چنا جائے گا،  نائب چیئر مین ہوں گے۔ ہر ریاست کے دو مزید وزیروں کو گورنر کی طرف سے ارکان کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ کونسلوں میں مرکز اور  ریاستوں سے متعلق معاملات اٹھائے جائیں گے۔ لہذا  ان ریاستوں کے مابین تنازعات  اور اختلافات کو حل کرنے والا ایک فورم  فراہم ہوجائے گا۔

زونل کونسلوں میں وسیع  معاملات  پر بات چیت ہوگی، جس میں سرحدوں سے متعلق  تنازعات ، سلامتی ، بنیادی ڈھانچے سے متعلق  معاملات جیسے سڑک، ٹرانسپورٹ ، صنعتیں،  بجلی اور پانی وغیرہ، جنگلات اور ماحولیات  سے متعلق  معاملات ، میزبانی، تعلیم، سب کےلئے  خوراک فراہمی ، سیاحت اور ٹرانسپورٹ  وغیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

(م ن-ا س- ق ر)

U-942



(Release ID: 1604531) Visitor Counter : 116


Read this release in: Bengali , English , Hindi