نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کرن رجی جو نے لداخ کے لیہہ میں پہلے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا افتتاح کیا

Posted On: 25 FEB 2020 6:36PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 25 جنوری / نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجی جو نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہہ، جموں اور کشمیر میں آج  اولین کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا افتتاح کیا۔ بھارت میں اپنی نوعیت کے اس پہلے انعقاد کا مقصد بھارت میں سرمائی کھیلوں کو فروغ دینا اور ملک کے نو جوانوں میں ان کھیلوں کو مقبول بنانا ہے۔

            کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے لانچ کئے جانے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جناب کرن رجی جو نے کہا کہ ”عالمی نو جوانوں کی توانائی کے 20 فیصد کا بھارت سے استعمال کرنے کے لئے حکومت کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت پہلی بار یونیورسٹی کھیلوں، نو جوانوں کے کھیلوں اور سرمائی کھیلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔اس پروگرام کے تحت اب تک 15 ہزار طلباء کی شناخت کی گئی ہے اور مختلف کیمپوں میں تربیت دی گئی ہے۔ 07 مارچ سے گلمرگ میں جموں و کشمیر سرمائی کھیلوں کا اہتمام کیا جائے گا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ سرمائی کھیلوں میں شرکت اور معیار کو بہتر بنانے کے لئے فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا۔

            کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا دوسرا دور 07سے 11 مارچ تک کونگ ڈوری، گلمرگ میں منعقد ہو گا اور اس میں شرکت کرنے والے الپائن اسکیئنگ، کراس کنٹری اسکیئنگ، سنو اسکیئنگ بورڈنگ اور سنو شوئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

            کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تحت لداخ میں کل تین سرمائی کھیل مقابلے منعقد ہوں گے، ان میں اوپن آئس ہاکی چیمپین شپ، گکر اسکیٹنگ، اسپیڈ اسکیٹنگ شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں لیہہ اور کرگل سے زائد از 1700 ایتھلیٹ حصہ لیں گے جو کہ ان کھیلوں میں بلاک سطح، ڈسٹرکٹ سطح اور یونین ٹیریٹری سطح پر ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔

U.916ٰ


(Release ID: 1604383) Visitor Counter : 116
Read this release in: English , Hindi