ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے کا تحفظ کا بہترین ریکارڈ
پچھلے گیارہ مہینوں میں رواں سال کے دوران کسی بھی مسافر کی ہلاکت نہیں ہوئی
Posted On:
25 FEB 2020 5:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25فروری /بھارتی ریلوے نے رواں مالی سال 20-2019 میں تحفظ کا ریکارڈ درج کیا ہے ۔ یہ اب تک کا سب سے بہترین ریکارڈ ہے۔ اس سال اب تک (1 اپریل 2019 سے 24 فروری 2020) تک کسی بھی ریلوے حادثہ میں کوئی بھی مسافر ہلاک نہیں ہوا۔ یہ زبردست کامیابی 1853 میں 166 سال پہلے ہندستان میں ریلوے نظام کے شروع کئےجانے کے بعد سے پہلی مرتبہ 20-2019میں حاصل ہوئی ہے۔ تمام پہلوؤں سے ریل مسافروں کے لئے تحفظ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی غرض سے بھارتی ریلوے کی جانب سے مسلسل کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ گیارہ ماہ میں ایک بھی مسافر کی ہلاکت کا واقعہ رونما نہیں ہوا۔ مسافروں کا تحفظ ہمیشہ ریلوے کی سب سے اعلی ترجیح رہی ہے اور تحفظ کو بہتربنانے کے لئے کئے گئے اقدامات میں ریلوے پٹریوں کی تجدید کاری ، ریلوے ٹریک کا موثر رکھ رکھاؤ ، سیفٹی کے پہلوؤں کی سخت نگرانی ، ریلوے اسٹاف کی بہتر تربیت، سیفٹی (تحفظ) کاموں کے لئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال ، سگنل نظام کو بہتر بنانا اور روایتی آئی سی ایف کوچیز سے جدید اور محفوظ ایل ایچ بی کوچیز کی طرف مرحلہ وار منتقلی وغیرہ شامل ہیں۔ بڑی لائن پر بغیر پہرے دار والے کراسننگ گیٹس کے مکمل خاتمے کی وجہ سے بھی حادثات کا مکمل خاتمہ ہوا ہے۔ اس سے ٹرین کی نقل و حمل کے تحفظ کو زبردست جہت ملی ہے۔
مذکورہ حصولیابیاں راشٹریہ ریل سنرکشا کوش کی تشکیل کی وجہ سے ممکن ہوسکی ہیں جسے 18-2017 میں ایک لاکھ کروڑ روپے کے سرمایہ کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا اور جو اگلے پانچ سال میں خرچ کئے جائیں گے اس کے تحت دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس فنڈ میں 20 ہزار کروڑ روپے کا سالانہ منصوبہ جاتی انتظام کیا گیا ہے۔ اس فنڈ کے ذریعہ فوری نوعیت کے اہم سلامتی اقدامات کئے جاسکے ہیں اور جس کے نتائج سامنے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ح ا ۔ ج۔
U- 915
(Release ID: 1604348)
Visitor Counter : 89