صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے نوویل کورونا وائرس کوویڈ-19 کے بارے میں کئے گئے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 24 FEB 2020 7:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍فروری،صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملک بھر میں ، نوویل کورونا وائرس  کوویڈ – 19 سے نمٹنے  کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ وزارت کے سینئر افسران بھی تھے۔ ڈاکٹر ہر ش وردھن نے بتایا کہ فی الحال سبھی 21 ہوائی اڈوں ، 12 بڑی اور  65  جھوٹی بندر گاہوں اور سرحدوں پر مسافروں کی جانچ کی جارہی ہے۔ ابھی تک 4214 پروازوں اور  448449 مسافروں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ نیز جیسا کہ وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ  کی پروازوں کی  ووہان کے لئے رخصتی کی 26  فروری  کو منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور نکالے گئے مسافر 27  فروری  کو پہنچ جائیں گے۔ اب تک  2707 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے صرف  تین نمونوں کی جانچ اس سے پہلے مثبت پائی گئی تھی (کیرالہ)  اورسبھی  تین مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے اور ان کی نقل وحرکت ان کے گھروں میں محدود کردی گئی ہے۔

 ووہان سے جو  بھارتی لوگ آئے ہیں ان سبھی کی جانچ  میں پایا گیا ہے کہ  یہ لوگ کوویڈ – 19  سے متاثر نہیں ہیں اور  ان کی  آئندہ روز تک لگائی گئی روک ختم کرکے انہیں ان کے گھروں میں بھیج دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 23259 افراد کو ، 34  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمیونٹی نگرانی کے تحت  بیماریوں کی نگرانی مربوط پروگرام آئی ڈی ایس پی نیٹ ورک کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ سنگاپور  کے سفر کے بارے میں ایک نظر ثانی شدہ ہدایت 22 فروری  2020  کو جاری کی گئی تھی۔ پنجاب میں کرتارپور سرحد کے پار  آنے جانے کے بارے میں یہ بتایا گیا کہ وزارت داخلہ، صحت کی وزارت اور پنجاب کے صحت سکریٹری  کے ساتھ بات چیت میں سرحد کے اس پار خصوصی جانچ کا بند وبست مستحکم کردیا گیا ہے۔ نیز عقیدت مندوں کے لئے ماسک کی ضروری سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ انہیں مطلع کیا گیا کہ چین کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں کے بڑے پیمانے پر کیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دس ملکوں میں بین الاقوامی سطح پر جانچ کی جارہی ہے اور  اس سلسلے میں خصوصی سکریٹری (صحت)  نے ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ یہ کانفرنس 21 ہوائی اڈوں اور متعلقہ ریاستوں کے صحت سکریٹریوں کی ، ہوائی اڈے سے متعلق صحت تنظیم اے پی ایچ او کے افسران کے ساتھ کی۔ فی الحال چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ ، سنگا پور، جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی جانچ کے علاوہ، ان مسافروں کی بھی  جانچ کی جارہی  ہے جو ویتنام ، نیپال، انڈو نیشیا اور ملیشیا سے آرہے ہیں، جانچ کا  یہ کام 23 فروری 2020 سے کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سکریٹری  (ایچ ایف  ڈبلیو)  نے بتایا کہ بیرون ملک بھارتی سفارت خانوں کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھا جارہا ہے، تاکہ دنیا بھر سے ، کورونا وائرس (کوویڈ – 19)  کے بارے میں تازہ ترین معلومات  حاصل ہوسکے۔

ریاستوں کو نوویل کورونا وائرس کوویڈ -19  سے نمٹنے کے لئے ان کی غیر معمولی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے  یہ ہدایت بھی دی کہ صحت کی وزارت کے سبھی  جوائنٹ سکریٹریز  اور سینئر  افسران کو ریاستوں ؍  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تعینات  کیا جائے تاکہ ریاست میں نگرانی نظام کو مستحکم بنانے اور اگر کوئی کیس ہے تو اس سلسلے میں کسی تشویش  کو دور کرنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ مرکزی وزیر صحت نے ان مختلف احتیاطی اقدامات کو سراہا جو  مرکزی سطح، ریاستوں کی سطح اور بیرونی  ممالک میں بھارتی سفارت خانوں میں مختلف وزارتوں کے قریبی تعاون کے ساتھ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ریاستوں کو کیسوں پر سر گر می سے نظر رکھنے اور مرکزی ویب پورٹل پر  جانچ اور  نگرانی سے متعلق درکار معلومات  کو تازہ شکل دینے پر ان کی تعریف کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-اس- ق ر)

U-903


(Release ID: 1604302) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Bengali