وزارت اطلاعات ونشریات

صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورے کے عالمی کوریج کے لئے دور درشن کی تیاری

Posted On: 23 FEB 2020 4:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍فروری، دور درشن نے احمد آباد ، آگرہ  اور نئی دہلی تینوں شہروں میں کئی  مقامات پر  ڈی ڈی انڈیا  کے لئے  لائیو فیڈ تیار کرنے کے مقصد  سے بڑی تعداد میں ہائی  ڈیفی نیشن  (ایچ  ڈی)  او بی وین اور کیمرے  لگوائے ہیں۔ یہ لائیو  فیڈ عالمی سطح پر  تقسیم کیا  جائے گا۔

 ہندوستان کے سرکاری  براڈ کاسٹر کا ٹیلی ویژن نیٹ ورک ، دور درشن  اپنے انگریزی نیوز چینل  ڈی ڈی انڈیا کے ذریعے امریکی صدر ٹرمپ  کے ہندوستان دورے  اور ’’نمستے ٹرمپ‘‘  کے علامی کوریج  کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

بڑے امریکی  اور یورپی  ٹی وی نیوز نیٹ ورکس ڈی ڈی انڈیا  کے  عالمی لائیو  فیڈ کو دکھائیں گے، ان کے علاوہ  اس موقع  کی  کوریج  کو ریا میں ڈی ڈی انڈیا کے ذریعے  مائی کے پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا اور بنگلہ دیش میں سٹیلائٹ کے ذریعے یہ کوریج دیکھا جاسکے گا۔ بین الاقوامی  ناظرین یو ٹیوب :  (https://www.youtube.com/channel/UCGDQNvybfDDeGTf4GtigXaw) کے  ذریعہ اور پرسار بھارتی کے عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارم  نیو ز آن  ایئر  کے ذریعے اینڈ رائڈ اور آئی او ایس  پلیٹ فارم پر یہ کوریج دیکھ سکیں گے۔

احمد آباد میں  دور درشن  نے  16 کیمروں کے ساتھ  ایک او بی وین  ہوائی اڈے پر  لگائی ہے  اور سردار پٹیل اسٹیڈیم (موٹیرا اسٹیڈیم)  میں 24 کیمروں کے ساتھ  دو او بی وین لگائی گئی ہیں۔ روڈ  شو کے کوریج کے لئے 45 کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے راستے میں اندرا برج پر  45  کیمروں کے کنکشن کے ساتھ ایک پروڈکشن کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کھلے ہوئے 7 کیمروں کے ساتھ ایک اور او بی  سابرمتی آشرم  میں  قائم کی گئی ہے۔ ہوائی اڈے ، اندر ا برج  ، اسٹیڈیم اور سابرمتی  میں  قائم کئے گئے  چاروں پروڈکشن کنٹرول پینل  ، آپٹیکل  فائبر کیبل کے ذریعے  دہلی سے  اپ لنک کئے گئے ہیں۔ اس کوریج کے لئے  50 کلو میٹر سے زیادہ  آپٹیکل فائبر استعمال کیا گیا ہے، تقریبا  100 کیمرہ پرسن  اور  اتنے ہی   ٹیکنیکل انفرا اسٹرکچر کے  پروڈکشن اور منیجمنٹ کے لوگ ہیں۔

آگرہ میں  10 کیمروں والے  ایچ  ڈی پروڈکشن  سیٹ اپ کو ، جس میں تین ایچ  ڈی ، ڈی ایس این جی ہیں، روڈ شو کے لئے لگایا گیا ہے۔ دہلی میں  10 کیمروں کے ساتھ  ایک ایچ  ڈی او بی وین  رسمی استقبالئے ، گارڈ آف آنر  اور شام کو  عشائیہ  کے لئے  راشٹرپتی بھون میں  دو ایچ  ڈی  ، ڈی ایس این جی  لگائے گئے ہیں۔ دو طرفہ بات چیت اور مفاہمت ناموں پر دستخط کے لئے  حیدر آباد ہاؤس میں  8 کیمروں کے ساتھ ایک ایچ  ڈی او بی اور  دو ایچ ڈی ، ڈی ایس این جی لگائے گئے ہیں۔ آمد اور  روانگی کی کوریج کے لئے  دہلی کے ہوائی اڈے پر  ایک ایچ ڈی ، ڈی ایس این جی لگایا گیا ہے۔ دو ایچ ڈی ، ڈی ایس این جی  راج گھاٹ پر لگائی گئی ہیں۔

 اس طرح زبردست  انتظامات کے ساتھ  پرسار بھارتی  کا عالمی انگریزی نیوز چینل ڈی ڈی انڈیا  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  دو روزہ  ہندوستان دورے  کے کوریج کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-ا گ- ق ر)

U-894



(Release ID: 1604231) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Gujarati