کارپوریٹ امور کی وزارتت

کارپوریٹ  امور کی وزارت کے سکریٹری   نے اسپائس  +ویب فورم کا افتتاح کیا

اسپائس +مرکزی   حکومت کی تین  وزارتوں/محکموں  کی دس خدمات   ایک ہی   ویب فور م
 میں   دستیاب  کرائے گا


Posted On: 24 FEB 2020 4:15PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CYQT.jpg

کارپوریٹ امور کی وزات  کے سکریٹری   جناب  انجیٹی  سرینواس  نے آج ‘اسپائس+’ ویب فورم کا  افتتاح کیا۔ کاروبار کو  آسان کرنے  (ای او ڈی بی) کے حکومت ہند  کے اقدامات کے   ایک جزو کے طور پر   کارپوریٹ امور کی وزارت نے‘   اسپائس+’ کے نام سے ایک نئے  ویب فورم کا   اعلان کیا ہے جو  موجودہ     اسپائس فورم  کی جگہ لے گا۔  یہ   اسپائس+مرکزی حکومت کی  تین وزارتوں  /محکموں (کارپوریٹ امور کی وزارت ، محنت کی وزارت اور وزارت خزانہ کے  محکمہ ریونیو) اور ایک   ریاستی حکومت (مہاراشٹر ) کی 10 خدمات   دستیاب کرائے گا۔  اس سے  ہندستان میں   کاروبار کے  آغاز کے لئے   اپنائے جانے والے متعدد   قانونی کارروائیوں،  وقت اور لاگت  کی بچت ہوگی اور اس کا نفاذ سبھی نئی کمپنیوں کے سلسلہ میں ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MDLN.jpg

نئے  اسپائس +ویب فورم کی  درج ذیل   خصوصیات ہیں۔

اسپائس+ ایک مربوط  ویب فورم ہوگا۔

اسپائس + کے دو اجزا ہوں گے۔ جزو اے نئی کمپنیوں کے لئے نام  محفوظ کرانے اور  جزو بی  خدمات  کا گلدستہ  پیش کرے کے لئے ہوگا جن میں درج ذیل   چیزیں شامل ہیں۔

  1. امتزاج(ان کارپوریشن)
  2. ڈی آئی این الاٹمنٹ
  • iii. پین کا لازمی اجرا
  • iv. ٹین کا لازمی اجرا
  1. ای پی ایف او رجسٹریشن کا   لازمی اجرا
  • vi. ای ایس آئی سی رجسٹریشن کا لازمی اجرا
  1. پروفیشن  ٹیکس رجسٹریشن (مہاراشٹر)کا لازمی اجرا
  2. کمپنی کے لئے ضروری    بینک   اکاؤنٹ کھولنا او ر
  • ix. جی ایس ٹی آئی این کا الاٹمنٹ(اگر لاگو ہوتا ہو)

نیا  ویب فورم  آسانی کے ساتھ  کمپنیوں کے ان کارپوریشن کے لئے   آن –اسکرین –فائلنگ اور ریئل ٹائم   ڈیٹا ویلی ڈیشن کی  سہولت  دستیاب کرائے گا۔  فائلنگ کے عمل کو   آسان بنانے کے لئے   اسپائس+کو متعدد  سیکشن کے تعلق سے   ہدایات دی گئی ہیں  جو بھی اطلاع ایک بار   ڈالی جائے گی   اسے محفوظ  کیا جاسکے گا اور اس میں  ترمیم بھی  کی جاسکے گی۔

اسپائس+ کے ذریعہ    ان کورپوریٹ کی جانے والی سبھی نئی کمپنیوں کے لئے  ای پی ایف او ای ایس آئی سی  رجسٹریشن  لازمی ہوگا اور متعلقہ   ایجنسیوں کے ذریعہ  الگ سے   کوئی بھی    ای پی ایف او اور  ای ایس آئی سی رجسٹریشن نمبر  جاری نہیں کیاجائے گا۔

اسپائس+ کے ذریعہ  مہاراشٹر میں سبھی نئی کمپنیوں کے لئے جن کا اندراج  کرایا جارہا ہو، پروفیشن ٹیکس کے لئے رجسٹریشن  لازمی  ہوگا۔

اسپائس+ کے ذریعہ   اندراج کرانے والی سبھی کمپنیوں کے لئے    ایجائل  -پرو لنکڈ ویب فورم  کے ذریعہ    کمپنی کا بینک  اکاؤنٹ کھولنے کے لئے  اپلائی کرنا  ضروری ہوگا۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔م م ۔   ن  ا۔

U- 896

 

 



(Release ID: 1604199) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Bengali