وزارت دفاع

خلیج بنگال کے ساحل سے دور کشتی رانی  کی مہم  جوئی( بی بی ایس ای)

Posted On: 23 FEB 2020 9:49AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24  فروری / ہندوستانی بحریہ کے سیلنگ ویسل مہادئی اور تارنی گوا میں  ہندوستانی بحریہ کے سمندری سیلنگ  نوڈ سے 22 فروری 2020 کو خلیج بنگال کے ساحل سے دور کشتی رانی کی مہم جوئی  کے لئے روانہ ہوئے۔ اس مہم  جوئی کے لئے ریئر ایڈ مرل ایس جے سنگھ کمانڈینٹ نیول وار کالج گوا نے ہری جھنڈی دکھا کر رخصت کیا۔ ہندوستانی بحریہ کا ملے جلے عملے کے ذریعہ کشتی رانی کی مہم جوئی کا یہ پہلا  بڑا موقع ہے۔ جب دونوں ناؤوں میں دو خاتون افسروں سمیت بحریہ کے پانچ افسروں کا عملہ شرکت کررہا ہے۔ یہ ناؤوں مجموعی طور پر 6100 ہزار سمندری مل کی مسافت طے کرے گی اور55 دن میں سمندر میں پہنچے گی۔ کیپٹن  وپل مہرشی جو کہ تارنی کے کیپٹن ہے۔ اس مہم جوئی کی قیادت کریں گے اور کیپٹن اتل سنہا مہادئی کے کیپٹن ہوں گے۔ مہم جوئی کے یہ دونوں کیپٹن ممتاز  ماہر کشتی بان ہیں۔ جنہوں نے بحریہ اور ملک کے لئے بہت سے انعامات حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے ملک کی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں کی مسابقتوں میں میڈل جیتے ہیں۔

 تقریباً تین ماہ کے سفر پر مشتمل یہ مہم جوئی اس بات کا مظاہرہ کرے گی کہ اس دوران ناؤوں کو چلانے کے لئے کس طرح ہوا کی توانائی کو استعمال کیا گیا۔ یہ مہم جوئی حکومت ہند کے مشن ‘‘ناری شکتی’’ کو بھی آگے بڑھائے گا۔کیونکہ اس میں خاتون افسروں کو مردوں کے برابر مواقع فراہم کرائے گئے ہیں۔ اس مہم جوئی کا مقصد خلیج بنگال کے ساحل پر واقع ممالک کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کی سطح پر اضافہ کرنا ہے اور سمندری سفر کے شعبے میں ہندوستان کی مہارت کا اظہار کرنا  بھی ہے۔ اس مہم جوئی کے ایک حصے کے طور پر یہ کشتیاں فوکیٹ،ینگون،چٹ گاؤں اور کولمبو کی بندرگاہوں پر قیام بھی کریں گی جہاں پر مختلف سرکاری افسروں سے بات چیت کی جائے گی  جہاں پر آنے والی ممتاز شخصیتوں کا بندرگاہ پر استقبال بھی کیا جائے گا۔

مہادئی اتارنی کو 8 فروری 2009 اور 18 فروری 2017 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ تبھی سے یہ کشتی رانی کی مہم جوئی میں بحریہ کی  مہم جوئی کے لئے پسندیدہ کشتیاں ہیں۔ یہ دونوں کشتیاں اب تک ہزاروں میل کا سفر کرچکی ہیں۔ مہادئی میں دو بار زمین کے گرد سفر کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور کیب ٹو ریو ٹرانس اٹلانٹک اور کئی دیگر مہم جوئی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کشتی 136000 سے زائد سمندری  میل کا سفر طے کرچکی ہیں۔ تارنی نے 18-2017  میں تاریخ رقم کی تھی جب ہندوستانی بحریہ خاتون افسروں نے پہلی بار زمین کے گرد سفر کیا تھا۔ جس کو ناویکا ساگر پریکرما کہا گیا تھا۔ اس کے ناؤوں نے کوچی سے سیشلس تک مشترکہ عملے کے ساتھ ایک تربیتی مہم جوئی کے سفر میں شرکت کی تھی۔

خلیج بنگال  کے ساحل سے دور کشتی رانی کی اس مہم جوئی سے ان ملکوں کے درمیان خیرسگالی کے جذبات پیدا ہوں گے۔ جہاں سے یہ گزرےگی اور اس سے بمسٹیک کی اس آئندہ کشتی رانی کی مہم جوئی میں شرکت کے لئے تحریک ملے گی، جس کے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ عملے کے ساتھ منعقد کئے جانے کا منصوبہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3D9ZZ.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5WSB0.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U – 893

 



(Release ID: 1604197) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi