بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت پورے ملک میں 17 سے 28 فروری 2020 تک قومی سطح کا آگاہی پروگرام (این ایل اے پی) 2020 منعقد کررہی ہے

Posted On: 21 FEB 2020 5:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21/فروری۔ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت نے 17 فروری 2020 سے 28 فروری 2020 تک قومی سطح کا آگاہی پروگرام (این ایل اے پی) 2020 شروع کیا ہے۔ این ایل اے پی کا اصل مقصد وزارت اور اس سے متعلقہ اداروں کی اسکیموں اور سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ان تنظیموں میں آفس آف ڈیولپمنٹ کمشنر (ایم ایس ایم ای)، کھادی اور دیہی صنعتوں کا کمیشن، کوائر بورڈ، نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایم ایس ایم ای، ایم ایس ایم ای ٹیکنالوجی سینٹرس اور مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف رورل انڈسٹریالائزیشن شامل ہیں۔

وزارت اور اس کی تنظیموں کے کل ملاکر 126 فیلڈ دفاتر پورے ملک میں یہ آگاہی پروگرام چلارہے ہیں، جن کا مقصد کالجوں اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کے مابین معلومات پھیلانا ہے۔ 15 دن کے دوران یہ آگاہی مہم 600 سے زیادہ کالجوں میں چلائی جائے گی، جو ملک کے سبھی حصوں کے تقریباً 60000 طلبہ کا احاطہ کرے گی۔

اگرچہ ایم ایس ایم ای وزارت کی طرف سے چلایا جانے والا آگاہی پروگرام اس سلسلے کی ایک کوشش ہے کہ طلبہ ؍ نوجوانوں کو اپنے کریئر کے طور پر صنعت کاری کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ طلبہ کے ساتھ سرگرم بات چیت کے اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں، جن میں ان کے سوالوں کا جواب دیا جاتا ہے۔ اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں ان کے شبہات رفع کئے جاتے ہیں اور ان کی ضرورتوں کا حل فراہم کیا جاتا ہے۔ ان اجلاسوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کو وزارت اور اس کی تنظیموں کی سرگرمیوں کے بارے میں آڈیو، ویڈیو فلمیں دکھائی جاتی ہیں اور مقالے پیش کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت جن اسکیموں پر عمل کررہی ہے ان کی تفصیلات بھی فراہم کی جاتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010C9R.jpg

اترپردیش کے شہر آگرہ میں پی پی ڈی سی میں قومی آگاہی پروگرام۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00263HE.jpg

آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں املاپورم کے مقام پر ریجنل کوائر بورڈ آفس

کی طرف سے ایس کے بی آر کالج میں قومی آگاہی پروگرام

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(م ن ۔ج ۔ م ر(

U-874



(Release ID: 1603973) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Bengali