ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہندوستانی پرندہ سون چڑیا، چرس اور ایشیائی ہاتھی کیلئے بین الاقوامی تحفظ

Posted On: 20 FEB 2020 7:52PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔20؍فروری۔ہندوستان کی طرف سے مہاجر پرندوں سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن  کے ضمیمہ 1 میں ہندوستانی پرندہ سون چڑیا( گریٹ انڈین بسٹرڈ)، ایشیائی ہاتھی اور بنگالی پرندہ چرس ( بنگال فلوریکن) کو شامل کرنے  کی تجویز کو آج گاندھی نگر میں مہاجر پرندوں کی انواع سے متعلق کنونشن (سی ایم ایس) کیلئے  فریقوںکی جاری تیرہویں کانفرنس میں  متفقہ طور پر قبول کرلیا  گیاہے۔

ایشیائی ہاتھی

حکومت ہند نے ہندوستانی ہاتھی کو قومی  ورثے کا جانو ر قرار دیا ہے۔ وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972کے شیڈول 1 میں شامل کرکے  ہندوستانی ہاتھی کو اعلیٰ درجے کا قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

 

 

سی ایم ایس کنونشن کے شیڈول 1 میں ہندوستانی ہاتھی کو شامل کرنےسے ہندوستانی ہاتھی کی  ہندوستان کی سرحدوں کے باہر مہاجرت اور  باحفاظت واپسی  کی فطری خواہش پوری ہوجائے گی اور  اس طرح ہماری آئندہ نسلوں کیلئے  معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ کو فروغ ملے گا۔  نیپال ، بنگلہ دیش، بھوٹان اور میانمار میں چھوٹی ذیلی آبادیوں کو باہم  جوڑنا اور ان آبادیوں کےجین اڈے کو وسیع کرنا ۔ اس سے ہجرت کے  راستوں کے کئی حصوں میں انسانی  اور ہاتھی کے   مابین رونما ہونے والے تصادم  کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ایشیائی ہاتھی / ہندوستانی ہاتھی کھانے پینے اور پناہ گاہوں کی تلاش میں  ریاستوں اور ملکوں میں طویل فاصلے میں نقل مکانی کرتے ہیں۔ کچھ ہاتھی رہائشی ہیں جبکہ کچھ دیگر سالانہ نقل مکانی  کے چکروںمیں باقاعدگی سے  نقل مکانی کرتے ہیں۔  ہاتھیوںوالی بیشتر ریاستوں میں ایشیائی ہاتھیوں کے تحفظ کو درپیش چیلنجوں میں رہائش گاہ کی کمی  ،انسان اور  ہاتھی کے مابین رونما ہونے والے تصادم اور ہاتھیوں کا شکار اور  ان کی غیرقانونی تجارت شامل ہے۔

ہندوستانی،براعظم ایشیائی ہاتھی  ، ہندوستانی ہاتھی کی سب سے بڑی آبادی  کا فطری گھر ہونے کی وجہ سے  ان اقسام کے ہاتھیوں  کے تحفظ کو فروغ دینا چاہتا ہے اور اس کے لئے  سی ایم ایس کنونشن کے ضمیمہ 1 کے تحت   ذیلی انواع کو لاکراس نے تمام  رینج ملکوں میں  ہاتھیوں کی  فطری نقل مکانی کی مانگ کی ہے۔ اے جی ڈی (وائلڈ لائف)  شری سمترا داس گپتا نے اس تجویز کو  آگے بڑھانے کے دوران یہ بات کہی جس تجویز کو متفقہ طور پر کنوونشن میں فریقوں کے ذریعے  قبول کرلیا گیا ہے۔

ہندوستانی پرندہ سون چڑیا

ہندوستانی پرندہ سون چڑیاایک انتہائی معروف، معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار اور  تحفظ پر منحصرانواعمیں سے ہے جو بین سرحدی  نقل وحمل  کرتا ہے اور اس کی ہجرت اس کے لئے  خطرات سے پر ہوتی ہے کیوں کہ ہندوستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے  میں ان کے شکارکئے جانے کا   خطرہ ہوتا ہے اور ہندوستان میں بجلی  لائن سے ٹکراؤ  کا اندیشہ ہوتا ہے۔ سی ایم ایس کے ضمیمہ1 میں پرندوں کے ان اقسام کی شمولیت سے ان کے بین سرحدی   تحفظ کی کوششوں کو مدد ملے گی۔ یہ کوششیں تحفظ سے متعلق عالمی اداروں اورموجودہ عالمی قوانین اور معاہدے سے ہموار ہوئی ہیں۔

 

 

ہندوستانی پرندہ سون چڑیاکا شمار معدوم  ہونے کے خطرے سے دوچار   پرندوں میں ہوتا ہے اور تقریباً 100 سے 150  پرندوں کی یہ چھوٹی آبادی بھارت  میں  راجستھان کے  تھار صحرا میں محدود ہے۔ اس رینج کے 90فیصد علاقے سے یہ پرندے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ 50 سالوں (6نسلوں)  میں ان کی آبادی 90فیصد تک کم ہوگئی ہے اور مستقبل میں ان کے خطرات میں مزید  اضافہ کی توقع ہے۔

بنگال کا پرندہ چرس

بنگال کا پرندہ چرس ایک انتہائی معروف معدوم کے خطرے سے دوچار پرندہ ہے۔ ان کا تحفظ اعلیٰ ترجیح کی  بات ہے۔  یہ بین سرحدی نقل وحمل  کرتے ہیں اور ان کے نقل مکانی سے ہندوستان ، نیپال کے سرحدی علاقے میں پاور ٹرانسمیشن لائن سے اور ممکنہ پاور لائن تصادم جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ سی ایم ایس کے ضمیمہ1 میں پرندوں کے ان اقسام کی شمولیت سے ان کے بین سرحدی   تحفظ کی کوششوں کو مدد ملے گی۔ یہ کوششیں تحفظ سے متعلق عالمی اداروں اورموجودہ عالمی قوانین اور معاہدے سے ہموار ہوئی ہیں۔

 

A bird that is standing in the grassDescription automatically generated

رہائش گاہ میں کمی اور شکار کے نتیجے میں ان کی آبادی میں کمی واقع ہوئی ہے اور آسام کے چند علاقوں کے علاوہ ہندوستانی براعظم میں محفوظ علاقے سے باہر ان کی نسل اب  باقی نہیں رہی ہے ۔

گجرات میں جاری سی ایم ایس کانفرنس نے ماحولیات سے متعلق  سُپر ایئر کاآغاز کیا ہے جس میں ستمبر میں اقوام متحدہ کا اجلاس شامل ہوگا اور 2020 کے آخر میں اقوام متحدہ کی  حیاتیاتی تنوع کانفرنس  میں اختتام پذیر ہوگا۔  جب اگلی دہائی کیلئے  ایک نئی عالمی  حیاتیاتی تنوع سے متعلق حکمت عملی –مابعد 2020 عالمی حیاتیاتی تنوع سے متعلق فریم ورک کو اختیار کیاجائیگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ن۔ع ن

U-860



(Release ID: 1603934) Visitor Counter : 813


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Gujarati