ریلوے کی وزارت

ریلوے بورڈ کے چیئر مین جناب ونود کمار یادو نے ایچ آر ایم ایس موبائل ایپ لانچ کیا


بھارتیہ ریلوے کے تمام ملازمین اب اپنی ملازمت سے متعلق اعداد و شمار تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں

یہ بھارتیہ ریلوے میں کمپیوٹر کاری سے متعلق ایک اہم سنگ میل ہے

Posted On: 20 FEB 2020 8:09PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 20 جنوری / ریلوے بورڈ کے چیئر مین جناب ونود کمار یادو نے آج سینٹر فار  ریلوے انفارمیشن سسٹم (سی آر آئی ایس) کے ذریعہ تیار اور ڈیزائن کردہ موبائل ایپ ایچ آر ایم ایس لانچ کیا۔ اب بھارتیہ ریلوے کے تمام ملازمین اپنی ملازمت سے متعلق ڈاٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور ضرورت ہو تو، انتظامیہ سے کسی قسم کی تبدیلی و اصلاح کے لئے مواصلات بھی کر سکتے ہیں۔

            یہ موبائل ایپلی کیشن ملازمین کو ریلوے میں اپنی ملازمت شروع کرنے کی تاریخ سمیت اپنی انکریمنٹ، پرموشن، ایوارڈز، ٹرانسفر، پوسٹنگ، چھٹیاں، ٹریننگ اور ریکارڈ کے مطابق کنبے کی تشکیل، سبکدوشی کے فوائد سے متعلق نامزدگیوں وغیرہ سے متعلق تاریخ،  اعداد و شمار ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اس عمل سے ایڈمنسٹریشن میں شفافیت آئے گی۔ یہ ایپلی کیشن ریلوے ملازمین اور ایڈمنسٹریشن کے درمیان ایک واحد مواصلاتی ونڈو کا کام کرے گی۔

            بھارتیہ ریلوے میں ملازمین کے سروس ریکارڈ سے متعلق ملازمت کے آغاز اور ملازمت کے مکمل ہونے تک کے اعداد و شمار جمع کرنے کا کام فی حال جاری ہے۔ اس ماڈیول میں اب تک کام کر رہے 93 فیصد یعنی 011.19 لاکھ ملازمین کے اعداد و شمار پہلے ہی جمع کئے جا چکے ہیں۔

            اپنے پروفائل سے متعلق اطلاعات اور سروس ریکارڈ کی اسکین شدہ کاپی کے حصول کے علاوہ، ملازمین ای۔ سروس ریکارڈ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں جو کہ ایچ آر ایم ایس ایپلی کیشن میں ان کی ملازمت میں شمولیت کے اعداد و شمار کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔ ان کے سروس ریکارڈ کی فزیکل سروس ریکارڈکی اسکینڈ کاپی بھی اس ایپ پر دستیاب ہے۔ یہ پہل قدمی بھارتیہ ریلوے کی ایچ آر سے متعلق کارکردگی کی کمپیوٹر کاری میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

            یہ ایپ  بھارتیہ ریلوے کے لئے گوگل پلے اسٹور۔ ایچ آر ایم ایس ایمپلائی موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔

            ملازمین کو اپنے سروس ریکارڈ تک رسائی کے لئے آئی پی اے ایس نمبر / پی ایف نمبر کا اندراج کرنا ہو گا۔ ریلوے ریکارڈ کے مطابق دستیاب ان کے موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی بھیجا جائے گا۔ ملازم کو اندراج کا عمل مکمل کرنے کے لئے اس او ٹی پی کو درج کرنا ہو گا۔ اگر موبائل نمبر مہیا نہیں ہے، تو ریلوے بورڈ کے اسٹیبلشمنٹ سیکشن سے اس ایپلی کیشن تک رسائی کے لئے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.   858ٰ



(Release ID: 1603929) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Bengali