وزارت دفاع

ریئر ایڈمرل انٹونی جارج، این ایم، وی ایس ایم نے جنوبی بحری کمان (سدرن نوول کمانڈ)

 کے ای ایس او (ٹریننگ) کے منصب کی ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 20 FEB 2020 6:25PM by PIB Delhi

ریئر ایڈمرل انٹونی جارج نے 20فروری 2020 کو جنوبی بحری کمان (سدرن نوول کمانڈ) کے مرکزی دفتر میں سی ایس او (ٹریننگ) کے منصب کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

جناب انٹونی جارج  سینٹ اسٹیفن کالج کے گریجویٹ ہیں۔ ہندوستانی بحریہ میں فلیگ آفیسر کی حیثیت سے ان کا تقرریکم جولائی 1987 کو کیا گیا تھا۔ جناب انٹونی جارج آبدوزوں کی جنگ کی امور کے ماہر ہیں۔ وہ کیرل کے الپوضلع  کے رہنے والے ہیں۔

32 برسوں پر محیط بحری فوج کے اپنے شاندار کیریئر میں انہوں نے فلیگ آفیسر کی حیثیت سے متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں ملک اور بیرون ملک اندرون سمندر اور ساحلی علاقوں میں انجام دینے والی خدمات شامل ہیں۔انہوں نے میزائل  اور گائیڈیڈ میزائل بردار جنگی بحری جہاز آئی این ایس خنجر کے بحری بیڑےکے اے ایس ڈبلیو آفیسرس آف ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

علاوہ ازیں ریئرایڈمرل انٹونی جارج موصوف نے ایسٹرن نول کمانڈکے اے ایس ڈبلیوفلیگ آفیسراور ڈیفنس اسٹاف کالج اور کمانڈر بیورو آف سیلورس کے اہم عہدوں پر مثالی خدمات انجام دی ہیں۔

ریئر ایڈمرل انٹونی جارج موصوف برطانیہ میں ایڈوانس کمانڈ کورس اور نول وار کالج ممبئی سے نوول ہائر کمانڈ کورس کی تربیت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

17 اکتوبر کو فلیگ کے عہدے پر ترقی دیئے جانے کے بعد جناب ریئر ایڈمرل انٹونی جارج کو فرسٹ اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف (اسٹاف رکیورمنٹس) کے عہد ے پر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس منصب پر متعدد برسوں تک خدمات انجام دیں۔

ریئرایڈمرل انٹونی جارج کو نوسینا میڈل اور وششٹھ سیو امیڈل سے سرفراز بھی کیا جاچکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)I82U.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-861


(Release ID: 1603925) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi