نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے اے پی آئی انڈسٹری پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 19 FEB 2020 8:56PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 19 جنوری / نیتی آیوگ کے چیئر مین جناب امیتابھ کانت کی صدارت میں آج یہاں اے پی آئی انڈسٹری کو ٹربو۔ چارج کرنے کے لئے نیتی آیوگ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں محکمہ فارماسیوٹیکلز، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسم کی تبدیلی، محکمہ صحتی تحقیق کے سیکریٹری صاحبان کے علاوہ محکمہ اخراجات، محکمہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز، نیتی آیوگ، محکمہ فارما سیوٹیکلز کے سینئر افسران اور سی ڈی ایس سی او بھی شریک تھے۔ میٹنگ میں دوا ساز صنعت کے سربراہان سمیت ڈاکٹر کرن مجمدار شاہ (بایو کون)، ڈاکٹر پنکج پٹیل (زائیڈس)، ڈاکٹر ستیش ریڈی (ڈاکٹر ریڈی لیباریٹریز) کے علاوہ سن فارما، اربندو، جبلینٹ لائف سائنسیز، سپلا، مائیلان المبک، تھیمس کمپنیوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ بلک ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن، انڈین ڈرگ مینوفیکچررس ایسوسی ایشن اور انڈین فارما سیوٹیکلز الائنس کے صدور نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

            محکمہ فارما سیوٹیکلز نے اے پی آئی صنعت کو در پیش چیلنجوں کی صورت حال اور اس کے تاریخ کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن تیار کیا اور پیش کیا

            حکومت تلنگانہ کے پرنسپل سیکریٹری (صنعت) نے حکومت تلنگانہ کے ذریعہ مختلف ترغیباتی پیش کشوں کے بارے میں وضاحت پیش کی اور اور صنعت کو حیدر آباد فارما سٹی میں دوا سازی کے یونٹ قائم کرنے کی دعوت دی۔

            جناب امیتابھ کانت نے دوا سازی صنعت کو بین الاقوامی مقابلہ جاتی بننے اور عالمی پیمانے پر آپریشنو ں کا متحمل بننے کی نصیحت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ہند صنعت کو اس کی کوششیں کامیاب بنانے کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔

U.   841

 



(Release ID: 1603821) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi