وزارت دفاع
انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز کا نام بدل کر منوہر پریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینالیسز کیا گیا
Posted On:
18 FEB 2020 12:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18؍فروری، حکومت نے انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز (آئی ڈی ایس اے) کا نام بدل کر منوہر پریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینالیسز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ آنجہانی منوہر پریکر کی عہد بستگی اور میراث کے احترام میں کیا گیا ہے۔ اس سے اہم دفاعی ادارے کی امنگوں کو سابق وزیردفاع اور پدم بھوشن سے سرفراز جناب منوہر پریکر کے ویژن کے مطابق بنایا جاسکے گا۔
وزیر دفاع نے ادارے کی سوسائٹی کی ایگزیکیٹو کمیٹی کی صدارت کی۔
عوامی زندگی میں اپنے پورے کیریئر کے دوران ایمانداری اور محنت کا نمونہ آنجہانی منوہرپریکر نے بے خوف ہوکر تمام مشکلوں کا سامنا کرنے میں جد وجہد کے شاندار جذبے کا اظہار کیا ہے کہ وہ 9 نومبر 2014 سے 14 مارچ 2017 تک وزیر دفاع رہے اور وزارت کو پٹھان کوٹ اور اڑی جیسے حملوں کے سخت چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنایا اور ان کا مثالی جرات مندی سے جواب دیا۔
آنجہانی منوہر پریکر جب وزیر دفاع تھے، اس وقت بھارت نے کئی فیصلے کئے، جن سے بھارت کی سکیورٹی کی صلاحیتوں کو فروغ ملا۔ ملک میں دفاعی پیداوار میں تیزی آئی اور سابق فوجیوں کی زندگی بہتر بنی۔ ان کا سب سے بڑا تعاون مسلح افواج کے لئے ایک عہدہ – ایک پنشن کے طویل مطالبے کا نفاذ تھا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ڈی بی شیکاتکر کی سربراہی میں ماہرین کی کمیٹی قائم کرکے شروع سے آخر تک فوجی اصلاحات کا آغاز کیا تاکہ جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوسکے اور دفاعی اخراجات کو متوازن بنایا جاسکے۔
وزارت دفاع کے تحت ایک خود مختار ادارہ ، آئی ڈی ایس اے کا قیام 1965 میں نئی دہلی میں ایک رجسٹرڈ سوسائٹی کے طور پر کیا گیا اور اسے دفاع اور سکیورٹی کے تمام پہلوؤں پر تحقیق اور پالیسی سے متعلق مطالعات کے مقاصد کے لئے وقف کیا گیا۔ اس کا مقصد دفاع اور سکیورٹی سے متعلق امور پر معلومات اور علم کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سکیورٹی کو فروغ دینا ہے ۔ اس مقصد کے حصول کے لئے یہ ادارہ دانشورانہ تحقیق ، پالیسی کے متعلق تحقیق، تحقیق کی دریافت کی ترسیل، تربیت ، صلاحیت سازی اور عوامی تعلیم جیسے کام انجام دیتا ہے۔
آئی ڈی ایس اے ایک بہترین صلاحیت والا کثیر جہتی تحقیقی فیکلٹی ہے جو تعلیمی ماہرین اور دفاعی افواج وغیرہ سے حاصل کی گئی ہے اور یہ نظرات کے تنوع کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس ادارے میں تحقیق کا کام جامع ایجنڈے اور غیر جانب دار تجزیئے اور پالیسی سفارشات کی فراہمی سے طے کیا جاتا ہے ۔ اس کے قیام سے اب تک آئی ڈی ایس اے نے قومی اور بین الاقوامی سکیورٹی کے اہم پہلوؤں پر بحث کے ایک فورم کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ یہ ادارہ ہر سال کئی قومی اور بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرتا ہے اور اہم پیش رفت پر مسلسل گول میز کانفرنس اور ورکشاپ کا اہتما م کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-803
(Release ID: 1603537)
Visitor Counter : 181