بھارتی چناؤ کمیشن
بھارت کے انتخابی کمیشن کو حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ( ڈی اے آر پی جی) کی طرف سے ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے سرکاری عمل کی ترتیب نو میں بہترین کارکردگی کے لئے ’سلور‘ایوراڈ سے نوازا گیا
Posted On:
17 FEB 2020 5:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17؍فروری،بھارت کے انتخابی کمیشن کو سال 20-2019 کے لئے ڈیجیٹل تبدیلی کی خاطر سرکاری عمل کی ترتیب نو میں شاندار کارکردگی کے لئے سول میڈل سے نوازا گیا ہے۔

(ڈاکٹر سندیپ سکسینہ، سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر بھارت کے اعلیٰ انتخابی کمشنر سنیل اروڑہ کو ایوارڈ دیتے ہوئے)
یہ ایوارڈ ایسے پروجیکٹوں کے اعتراف میں دیا جاتا ہے جس میں تجزیہ اور کام کے طریقے کو دوبارہ مرتب کرنا شامل ہے، جس کے نتیجے میں اقدامات کی صلاحیت ، عمل کی تاثیر ، لاگت ، معیار ، خدمات کی ترسیل اور ان سب کے ملے جلے نتائج میں بہتری نظر آتی ہے۔
یہ ایوارڈ حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعے ممبئی 7 اور 8 فروری 2020 کو منعقد ای – حکمرانی پر 23 ویں قومی کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا۔
یہ ایوارڈ سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر ڈاکٹر سندیپ سکسینہ اور آئی سی کی اور سی آئی ایس او کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کشال پاٹھک کو ای سی آئی کے ایرو نیٹ پروجیکٹ کے سربراہ کے طور پر پیش کیا گیا۔
ایرو نیٹ ای- رول کی پرنٹنگ کے لئے معیاری فارم تیار کرنے ، معیاری ڈاٹا بیس تیار کرنے اور معیاری کتابچہ تیار کرنے میں پیش پیش ر ہا ہے۔ اس کے ذریعے انتخابی فہرستوں کے بندو بست کا ووٹروں کے رجسٹریشن سے لے کر چھپائی تک کا عمل خود کار طریقے سے کیا گیا۔
ایرو نیٹ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ایک مشترکہ ڈاٹا بیس ہے جس میں 91 ویں کروڑ ووٹروں کا ڈاٹا بیس موجود ہے۔ یہ بھارت کے انتخابی کمیشن کی انتخابی کارروائیوں کے لئے مختلف ویب سائٹ پر مبنی خدمات کے لئے بنیاد فراہم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-وا- ق ر)
U-796
(Release ID: 1603489)