بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے کمپٹیشن ایکٹ  2002  کی دفعہ 31( 1) کے تحت  زیڈ ایف فریڈ رِخشافین  اے جی  ( زیڈ ایف) کے ذریعہ ڈبلیو اے بی سی او  ہولڈنگز  انک ( ڈبلیو اے بی سی او)  کے 100فیصد حصص کی حصولیابی کو منظوری دی  

Posted On: 17 FEB 2020 12:58PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  17 فروری 2020 ۔مجوزہ لین دین زیدایف کے ذریعہ  ڈبلیو اے بی سی اوکے 100فیصد حصص کی حصولیابی سے متعلق ہے ۔زیڈ ایف ایک عالمی ٹکنالوجی کمپنی ہے، جو  پیسنجر گاڑیوں   ،کمرشیل گاڑیوں   ، لمبے فاصلے  طے کرنے والی گاڑیوں اور صنعتی ٹکنالوجی  کے لئے مصنوعات   تیار کرتی ہے اور انہیں تقسیم کرتی ہے ۔ اس کی مصنوعات میں خصوصی طورپر گئیر باکسز  ،اسٹیئرنگ  ، ایکسل ،کلچز ،ڈیمپرز ،چیسس  کے  حصے پرزے  اورسسٹمز  ،آٹوموٹیو  ایپلی کیشنز  کے لئے   ایکٹو اور پیسو  سیفٹی ٹکنالوجی   شامل  ہیں ۔

          ڈبلیو اے بی سی او  بنیادی طور پر نیو میٹک  بریکنگ کنٹرول سسٹمز ،کمرشیل گاڑیوں   ، ٹرکوں  ،بسوں اور ٹریلروں   کی حفاظت    اور ان کی صلاحیت  ان کنکٹوٹی کو بہتر بنانے والی ٹکنالوجی اور  خدمات کے عالمی سپلائر ہیں ۔ ان کی مصنوعات اور خدمات میں   انٹگریٹیڈ   بریکنگ سسٹمز   اور اسٹیبلٹی کنٹرول   ائیر سسپینشن سسٹم  ،ٹرانسمیشن  ، آٹومیشن کنٹرول  کے ساتھ ساتھ  ایروڈائنامکس  اور ٹیلی میٹکس شامل ہیں۔  ڈبلیو  اے بی سی او  فلیٹ آپریٹروں کو  فلیٹ مینجمنٹ سولیوشن   ڈائگناسٹک ٹولز   تربیت اور دیگر ایکسپرٹ  خدمات   بھی فراہم کراتی ہے ۔

          کمیشن نے مجوزہ لین دین کو  اس شرط  پر منظوری دی ہے کہ اس  میں  کمپٹیشن  کمیشن آف انڈیا  ( الحاق  سے متعلق  کاروباری لین دین  کا طریقہ  کار )  ضابطہ  2011  کے  ضابطے  25 ( 1  -اے )  کے تحت   زیڈ ایف کی مجوزہ  ترامیم   کی جائیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔اگ۔ رم

U-789



(Release ID: 1603401) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi