وزارت دفاع
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ کا دورہ میانمار
Posted On:
17 FEB 2020 9:50AM by PIB Delhi
نئی دلّی، 16 جنوری / بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ 17 سے 20 فروری، 2020 تک میانمار کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور میانمار کے درمیان باہمی بحری رشتوں کو فروغ دے کر مستحکم کرنا ہے۔
اپنے دورے کے دوران بحریہ کے سربراہ میانمار کے سی۔ ان۔ سی ایڈمرل ٹن آنگ سان ، میانمار کے سی ان سی اور ہز ایکسی لینسی سینئر جنرل من آنگ ہلانگ، سی۔ ان۔ سی ڈیفنس سروسیز اور دیگر سینئر سرکاری اہلکاروں کے ساتھ باہمی تبادلہ خیالات کریں گے۔
بحریہ کے سربراہ نائی پائی تا میں نیشنل دیفنس کالج کے تربیت پانے والوں سے بھی ملاقات کریں گے اور یانگون میں نیول ڈاک یارڈ اور میانمار بحریہ کے ٹریننگ کمانڈ کا دورہ کریں گے۔
میانمار نیوی، انڈین اوشن نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) کا ایک ممبر ہے اور آئی او این ایس کے زیر اہتمام سرگرمیوں میں شرکت کرتا ہے۔
بھارتی بحریہ میانمار کے ساتھ اسٹاف مذاکرات، سمندری تعاون پر مشتر کہ ورکنگ گروپ میٹنگ اور دیگر آپریشنل روابط کے ذریعہ با قاعدہ ملاقاتیں کرتا رہتا ہے، جس میں ساحلی دورے، معاون گشت، باہمی مشقیں، تربیت اور ہائیڈرو گرافی بھی شامل ہیں۔
مزید بر آں، دونوں بحریائیں، سمندری سرگرمیوں کے دوران بھی ملتی رہتی ہیں جن میں ایڈمیرل کپ، گوا سمندری کانکلیو اور ایکسرسائز میلان شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
U.786ٰ
م۔ ر۔ر۔ .
(Release ID: 1603394)
Visitor Counter : 108