امور داخلہ کی وزارت
آفات ِ ارض وسما سے متعلق خطرات کے لئے سرمایہ فراہمی ، بیمہ اور رسک ٹرانسفرکے موضوع پر قومی ورکشاپ
Posted On:
13 FEB 2020 7:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی 14 فروری 2020 ۔آج ممبئی میں واقع انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں آفت ارض سماسے متعلق خطرات کے لئے سرمایہ فراہمی ، بیمہ اور رسک ٹرانسفر کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ اس ورکشاپ کا انعقاد مشترکہ طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈزاسٹر مینجمنٹ ( این آئی ڈی ایم ) اور انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ، (iii) نے کیا تھا ۔ممبر سکریٹری ، این ڈی ایم اے ، جناب جی وی وی سرما ، سکریٹری جنرل ، انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ، جناب دیپک گوڈبولے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، این آئی ڈی ایم ، میجر جنرل منوج کمار بندل اور سی ایم ڈی ، جی آئی سی رے جناب درویش سری واستو نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
- آفات ارض وسما کے خطرات کو کم کرنے سے متعلق وزیر اعظم کا دس نکاتی ایجنڈا ۔
- 15ویں مالیاتی کمیشن رپورٹ کی رپورٹ ۔
- نہ صرف مالی لچک کے لئے بیمے کی اہمیت بلکہ آفات ارض وسما کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ایک آلے کے طور پر بھی ۔
ڈاکٹر مشرا نے این آئی ڈی ایم اور iii کو پہل کرنے کے لئے ان کی مشترکہ کوششوں کے لئے اور آفات ارض وسما کے خطرات کے لئے سرمایہ فراہمی کے لئے ایک سنگ میل پیدا کرنے کے لئے مبارکباد بھی دی ۔
آفات ارض وسما اور آفات کی شدت دن بہ دن بڑھ رہی ہے اورترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بڑے آفات ارض وسما کی وجہ سے ہونے والے معاشی اور مالی جھٹکوںکا مقابلہ کرنے کے لئے ایک مضبوط آفات ارض وسما سے متعلق خطرات کی روک تھام کا پروگرام ضروری ہے ۔ اس ورکشاپ کا مقصد ریاستی حکومتوں ، مقامی حکام اور بیمہ کمپنیوں کے ذریعہ آفات ارض وسما سے متعلق خطرات کے لئے سرمایہ فراہمی اور عمل درآمد کے لئے کارروائی منصوبوں کے بارے میں افہام وتفہیم فراہم کرنا ہے ۔ اسی مناسبت سے تین تکنیکی اجلاسوںکا انعقاد کیا گیا تھا: آفات ارض وسما سے متعلق خطرات کے لئے سرمایہ فراہمی اور رسک ٹرانسفر کے آپشن کے لئے بیمہ ، آفات ارض وسما سے متعلق خطرات کے لئے بیمے کے نفاذ میں چیلنجز اور مستقبل کے لئے ریاستی حکومت کا نقطہ نظر اور ڈیزائننگ ایکشن پلان ۔
ورکشاپ کا جذبہ ’’ آئیے ! ہم بند کمروں میں کام نہ کریں ‘‘ تھا۔ جوسرکاری تنظیموں ،ریاستی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، انشورنس اور ری انشورنس کمپنیوں ، انشورنس ماہرین ، عالمی بینک ،اقوام متحدہ کے اداروں ، مالیاتی اداروں کے نمائندوں اور وفود اور ملک بھر میں آفات ارض وسما کے لئے مالیاتی فراہمی پر کام کرنے والی تنظیموں کی بھی سرگرم شرکت سے یہ واضح تھا ۔

ریاستی حکومتوں بالخصوص اوڈیشہ ،آندھرا پردیش اور تمل ناڈو ، جنہوں نے حال ہی میں قدرتی آفات کا سامنا کیا ہے ،
انہوں نے آفات ارض وسما کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے اور اس کے بعد رسک ٹرانسفر اقدامات کرنے اور
اپنی ریاستوں میں ان کے نافذ کرنے سے متعلق اپنے تجربے شئیر کئے
ورکشاپ کے دوران سی ایم ڈی ،جی آئی سی رے ، دویش سری واستو اور رکن ، این ڈی ایم اے ، جی وی وی سرما کے ہاتھوں نئے اور موجودہ مکانات اور ممبئی کے سیلاب زدہ علاقوں میں چیلنجز میں املاک بیمہ سے متعلق رپورٹوں کا اجرا عمل میں آیا ۔
محترمہ شیفالی سہوانی ، سی ایف او، لیوس انڈیا ، جناب وجے کلووکونڈا ، عالمی بینک ، جناب جے اگسٹائن ، سی ای او ،اکسا ایکس ایل انڈیا ، جناب ستیش راجو ، سی ای او ،سویس ری – انڈیا ، محترمہ اوشا رانی ، پرنسپل سکریٹری ، آندھر ا پردیش ، جناب پردیپ جینا ، پرنسپل سکریٹری اور سی ای او ، اوڈیشہ اسٹیٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، جناب رام چندردو ، ایڈیشنل سکریٹری ، بہار اور تھیرو ، اے بی رفیع اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر برائے زراعت (فصلوںکا بیمہ ) ، چنئی ، تمل ناڈو اس دن کے اہم مقررین میں سے تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ن ا۔ رم
U-763
(Release ID: 1603170)