وزارت دفاع

صدر جمہوریہ ہند نے آئی این ایس شیواجی کو پرچم پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 13 FEB 2020 4:49PM by PIB Delhi

نئیدہلی، 13فروری2020،      صدر جمہوریہ ہند اور ہندوستان کی مسلح افواج کے  سپریم کمانڈر جناب رام ناتھ کووند نے13 فروری 2020 کو  کموڈور رونیش سیٹھ کی کمان والے  آئی این ایس شیواجی، لونا والا کو صدر کے پرچم  سے نوازا ہے۔صدر کا پرچم کسی فوجی یونٹ کو ملنے والا  سب سے بڑا اعزاز ہے ۔ یہ اعزاز  آئی این ایس شیواجی کی جانب سے نشان ادھیکاری نے ہندوستانی بحریہ کے 130 افسروں اور 630 سیلرز کی ایک شاندار رسمی پریڈ کے دوران  حاصل کیا۔ اس تقریب میں  150 فوجی اہلکاروں کے ذریعہ دیا گیا گارڈ آف آنر بھی شامل ہے۔

اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ ، جنوبی بحری کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف  وائس ایڈمرل اے کے چاولہ بھی سینئر دفاعی اور سویلین معززین کے ساتھ موجود تھے اور انہو ں نے بھی پریڈ کا مشاہدہ کیا۔

صدر جمہوریہ نے  اس  شاندار  انعقاد ، اسمارٹ ڈرل اور ادارے کی  شاندار کارکردگی کے لئے آئی این ایس شیواجی کے افسروں اور سیلرز کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے گزشتہ 75 برسوں میں اپنا فرض پورا کرتے ہوئے آئی  این ایس  شیواجی کے گزشتہ اور موجودہ  اہلکاروں کے ذریعہ ملک کی عظیم خدمت کے لئے بھی  انہیں مبارکباد پیش کی۔صدر جمہوریہ نے خصوصی طور پر میرین انجینئرس  کی جدید ترین تربیت  میں آئی این ایس شیواجی کی نمایاں خدمات کا ذکر کیا۔صدر جمہوریہ نے  اپنی تقریر میں آئی این ایس شیواجی کے تمام اہلکاروں کے لئے   آنے والی ٹکنالوجی کی دہائی میں  کامیابیوں کی نئی بلندیاں حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی این ایس شیواجی کا قیام  1945 میں عمل میں آیا تھا۔ ہندوستانی بحریہ کا یہ ایک ممتاز تربیتی ادارہ ہے۔ اس ادارے کو ہندوستانی بحریہ ، انڈین کوسٹ گارڈ اور ہندوستان کے دوست ممالک کے افسروں اور سیلرز کو  ڈیمیج کنٹرول اور فائر فائٹنگ، مین اینڈ آبزیلری  کنٹرول سمیت میرین انجینئرنگ ، نیوکلیئر ، بایولوجیکل اور کیمیکل دفاع کے شعبے میں  تربیت فراہم کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ ادارہ افسروں اور سیلرز کے لئے  500 سے زیادہ کورس چلاتا ہے اور اس کے ذریعہ ہر سال 2800 سے زائد افسروں اور 7800 سیلرز کو تربیت دی جاتی ہے۔شیواجی کو دنیا بھر کے 20 ممالک سے آنے والے اہلکاروں کو تربیت فراہم کرانے کا فخر بھی حاصل ہے۔ یہاں پر  اوسطاً 250 سے زائد بین الاقوامی تربیت یافتگان تربیت حاصل کرتے ہیں۔

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آئی این ایس شیواجی کی پلیٹینم جوبلی کے موقع پر  ایک اسپیشل کور کا بھی اجرا کیا۔صدر کے پرچم کا اعزاز آئی این ایس شیواجی کی تعریف میں ایک اہم سنگ میل ہے۔آئی این ایس شیواجی کی تمام رسمی پریڈ ز میں بحریہ کے مستقبل کے تمام میرین انجیئنروں کو تحریک دینے کے مقصد سے صدر کے پرچم کو فخر کے ساتھ لے جایا جائے اور دکھایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ ا گ۔ن ا۔

U- 753


(रिलीज़ आईडी: 1603137) आगंतुक पटल : 111
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी