صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے آئی این ایس شیواجی کو کلر پیش کیا
Posted On:
13 FEB 2020 11:38AM by PIB Delhi
نئی دہلی 13 فروری 2020 ۔صدرجمہوریہ ہند جنا ب رام ناتھ کووند نے آج 13 فروری 2020 کو مہاراشٹر میں لوناوالا کے مقام پر آئی این ایس شیوا جی کو ’کلر ‘ پیش کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ آئی این ایس شیواجی نے پچھلے کچھ برسوں میں ستاروں سے متعلق معلومات کے معاملے میں قومی خدمت میں خود کو نمایاں کیا ہے ۔ اس جہاز کا پیشہ ورانہ مہارت کا ریکارڈ قابل فخر ہے اور اس نے اپنی ذمہ داریاں بڑی مہارت کے ساتھ انجام دی ہیں۔فرض کے تئیں اس کی لگن اور درستگی کے لئے قوم اسے سلام کرتی ہے ۔ہم سب آئی این ایس شیواجی کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں اور بھارتی بحریہ میں اس کے شاندار تعاون کی ستائش کرتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی قوم کے بحری مفادات عام طور پر اس کی معیشت سے اورعوام کی فلاح وبہبود سے منسلک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تجارت کا تقریباََ 90 فیصد حصہ سمندری راستوں سے انجام پاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف قومی سلامتی بلکہ اقتصادی سکیورٹی اور اس سے بڑھ کر یہ کہ قوم کی تعمیر کے عمل میں بھارتی بحریہ کا رول بڑھ جاتا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک سرکردہ قوت کے طورپر بھارت عالمی منظر نامے کو ایک خاص شکل دینے میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے، جس میں بین الاقومی سکیورٹی ،تجارت اورکامرس کے معاملات بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی نظام میں بھارت کے قدوقامت میں اضافہ بہت سے عوامل کی وجہ سے ہوا ہے ، جن میں مسلح افواج کی صلاحیتیں اور جرأت مندی بھی شامل ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آئی این ایس شیواجی پیشہ واریت اور مہارت کے ساتھ اپنے رول اورذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اپنی ترقی اور بلندی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-743
(Release ID: 1603050)