صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن اور رمیش پوکھریال نشنک نے آیوشمان بھارت کے تحت اسکول صحت امبیسڈر پہل کیلئے نصاب جاری کیا
یہ پہل اسکول جانے والے بچوں کی صحت اور فلاح کو فروغ دے کر ان کی نشوونما، ترقی اور تعلیمی حصولیابی کو فروغ دے گا: ڈاکٹر ہرش وردھن
प्रविष्टि तिथि:
12 FEB 2020 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12؍فروری،صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ بچے ہمارے مستقبل کی ایک اہم کڑی ہیں اور ان کی صحت ملک کی شرح نمو اور ترقی کیلئے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت -ہیلتھ اور فلاح و بہبود کے مراکز کے تحت اسکول ہیلتھ پروگرام بچوں کی صحت اور ان کی فلاح کو فروغ دے کر ان اسکول جانے والے بچوں کی نشو و نما، ترقی اور تعلیمی حصولیابی کو فروغ دیں گے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک اور صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے کے ہمراہ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود اور انسانی وسائل کے فروغ کی وزارتوں کی مشترکہ پہل کا آغاز کیا۔ یہ پہل فروغ دینے والی ، روک تھام کرنے والی اور مثبت صحت کے تصور کو مزید فروغ دے گی، جو آیوشمان بھارت اسکیم کے صحت اور فلاح کے مراکز کے بنیادی ستون کو تشکیل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل مؤثر طور پر حکومت کے دیگر اقدامات سےجڑ جائیں گے۔ حکومت کے ان اقدامات میں فِٹ انڈیا موومنٹ، ایٹ رائٹ کمپین اور پوشن ابھیان شامل ہیں۔ ان کا مقصد اسکول جانے والے بچوں کی صحت کی ہمہ گیر اور مجموعی ترقی ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ نوڈل ٹیچروں کی تربیت کیلئ24 گھنٹے کا نصاب اور تربیتی مٹیریئلس (سازوسامان) تیار کرنے کیلئے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ این سی ای آر ٹی کی طرف سے کوششیں شروع کی گئی ہیں۔ سہولت کار گائڈ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے صلاح و مشورےسےتیار کی گئی ہیں۔ گیارہ ایسے موضوعات بھی ہیں، جن کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان میں بڑھتی ہوئی صحت، اموشنل ویلبینگ اور ذہنی صحت ، انٹرپرسنل تعلقات، اقدار اور ذمہ دار شہریت، صنفی مساوات، تغذیہ، صحت اور صفائی ، صحتمند طرززندگی کا فروغ، تشدد، زخم اور چوٹ کے خلاف سکیورٹی اور تحفظ اور انٹرنیٹ، میڈیا اور سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال کا فروغ وغیرہ شامل ہیں۔
اس نئی پہل میں صحت کا فروغ اور احتیاطی سرگرمیوں کے پروگرام کو راشٹریہ بال سواستھیہ کاریہ کرم ٹیموں کے ذریعے جاری صحت اسکریننگ پروگرام کے علاوہ شامل کیا گیا ہے، جبکہ صحت کی اسکریننگ اور خدمات کی فراہمی جاری سرگرمیاں ہیں۔ صحت اور فلاح کے سفیر کی حیثیت سے ہر اسکول میں نشان زد دو ٹیچروں کی طرف سے نئے شامل کئے گئے صحت کے فروغ اور اضافی روک تھام کے جز کو نافذ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ ان امبیسڈرس کو صحت اور ویلنیس میسنجرس کے طور پر کلاس مانیٹرس کا تعاون حاصل ہوگا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بھی کہاکہ 40ممبروں پر مشتمل نیشنل ریسورس گروپ این آر جی پہلے ہی این سی ای آر ٹی کی طرف سے تشکیل دے دی گئی ہے، جسے نوجوان بچوں کی صحت کے سلسلے میں کافی تربیتی اسکل اور تجربہ حاصل ہے۔این آر جی اسٹیٹ ریسورس گروپ کو تربیت دے گا، جو شیلانگ، میسور، بھوپال، بھونیشور اور اجمیر میں 5 علاقائی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (آر آئی ای) میں ہر منتخب ضلعے سے ایس سی ای آرٹی، ایس آئی ایچ ایف ڈبلیو اور ڈی آئی ای ڈی کے ہر دو افراد پر مشتمل ہوگا۔
مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ بچوں کی ذہنی نشو و نما میں ٹیچروں کا اہم رول ہوتا ہے اور اب وہ ہیلتھ اور ویلنیس امبیسڈرس کے طور پر بھی کام کریں گے اور بخوشی سیکھنے اور سکھانے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے ایک سال میں 24 ہفتے کے لئے ایک گھنٹہ فی ہفتے کے لئے ثقافتی طورپر حساس سرگرمی پر مبنی سیشن کا اہتمام کر کے مختلف اہم معلوامات کو عام کریں گے۔ نفاذ کا پہلا مرحلہ آرزومندضلعوں کے تمام پبلک ، اپر پرائمری، سکنڈری اور سینئر سکنڈری اسکولوں میں ہوگا۔ بعد میں دوسرے سال میں باقی اضلاع میں یہ عمل شروع کیا جائے گ۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن، ڈی جی ایچ ایس کے راجیو گرگ، این سی ای آر ٹی کے ڈائرکٹر جناب ایچ سینا پتی اور صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے افسروإں کے علاوہ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کے افسروں اور یواین ایف پی اے، یوایس ایڈ، یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی افتتاحی تقریب کے دوران موجود تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- ح ا -ک ا)
U- 735
(रिलीज़ आईडी: 1603006)
आगंतुक पटल : 105