قانون اور انصاف کی وزارت

نئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز کے مسودے ،ضابطے عام لوگوں سے صلاح ومشورہ کے لئے جاری کئے گئے

Posted On: 12 FEB 2020 1:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 فروری   :ادارہ جاتی ثالثی کے لئے ایک آزاد وغیرجانبداراورخود مختارنظام تشکیل دینے کے مقصد سے نئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز کو تشکیل دینے اوراسے ادارہ جاتی ثالثی کامرکزبنانے اورنئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز کو قومی اہمیت کا ایک ادارہ قراردینے کے مقصد سے  نئی  دہلی بین الاقوامی ثالثی  مرکز ( این ڈی آئی اے سی ) قانون 2019 کو قانون  کی شکل دی گئی وہ قانونی اسی موضوع پر2مارچ ، 2019 کو جاری کئے گئے آرڈیننس کی جگہ لے گا۔

قانون کی دفعہ 5کے مطابق نئی دہلی میں بین الاقوامی ثالثی مرکز ( این ڈی آئی اے سی ) کا چیئرمین سپریم کورت کے ایک جج یا ہائی کورٹ کے ایک جج یا ایک ایسے ممتاز شخص ہوں گے جنھیں ثالثی /قانون یابندوبست کے شعبے میں خصوصی علم اورتجربہ ہوگااورجن کی تقرری ہندوستان کے چیف جسٹس کی صلاح سے مرکزی سرکار کے ذریعہ کی جائے گی اس کے علاوہ اس مرکز میں دوکل وقتی یاجزوقتی ممبران بھی ہوں گے ۔ جو ایسے ممتاز افراد ہوں گے جنھیں گھریلو اور بین الاقوامی دونوں طرح کی ادارہ جاتی ثالثی میں خاطرخواہ عم اور تجربہ ہوگا۔ اس کے علاوہ کامرس اورصنعت جزوقتی ممبر کی حیثیت سے روٹیشن بنیاد پر نامزد کیاجائے گا ۔ قانون اورانصاف کی وزارت کے قانونی امورکے محکمے میں سکریٹری ، مالیاتی وزارت کے اخراجات کے محکمے کے ذریعہ نامزد کئے گئے مالیاتی مشیراوراین ڈی آئی اے سی کے چیف ایگزیکیٹو افسرکے اس کے ایکس  آفیشیو ممبران ہوں گے ۔

قانون کی دفعہ 23میں دیگرباتوں کے علاوہ اس مرکز کا سکریٹریٹ بنانے کی گنجائش بھی کی گئی ہے جس میں رجسٹرارکونسل اوردیگرافسران اورملازمین وغیرہ ہوں گے ۔

اس سلسلے میں قانونی امور کے محکمے نے حسب ذیل مسودہ ضابطے تیارکئے ہیں ۔

1-نئی دہلی بین الااقومی ثالثی مرکز ( ضابطے اورشرائط اورچیرپرسن اورکل وقتی ارکان کو دیئے جانے والی تنخواہ اوربھتے ) ضابطے 2020

2-نئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز ( مرکز کے سکریٹریٹ کےافسران ارممبران کی تعداد ) ضابطے 2020

3-نئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز ( مرکز کے سکریٹریٹ کے افسران اورممبران کی تعداد ) ضابطے 2020

4-نئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز ( رجسٹرار ارکونسل کے ساتھ ساتھ مرکز کے دیگرافسران اورملازمین کے لئے اہلیت تجربہ /سیکشن اورکام کاج ) ضابطے 2020

حکومت اس عمل میں سبھی فریقوں سے صلاح ومشورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ مذکورہ ضابطوں کے مسودے کی ایک نقل قانونی امورکے محکمے کی ویب سائٹ (http://legalaffairs.gov.in/) پراپ لوڈ کی گئی ہے ۔ ڈی او ایل اے نے 14مارچ 2020 کے ذریعہ رائے زنی پیش کئے جانے کی مقررہ حد کے ساتھ مسودہ کے ضابطے پر عام صلاح ومشورہ شروع کردیاہے ۔

***************

U-724

 

 

 

 



(Release ID: 1602961) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi