قانون اور انصاف کی وزارت

عوامی مشاورت کے لئے آر بی ٹریشن کونسل آف انڈیا (اے سی آئی) رولز کا مسودہ جاری کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2020 1:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 فروری 2020، ثالثی کے عمل کو عوام دوست، سستا اور تیز رفتار نپٹارے نیز مصالحت کاروں کی غیر جانبدار کو یقینی بنانے کی غرض سے ثالثی اور مصالحت ایکٹ 1996 میں ترمیم کرکے اسے ثالثی اور مصالحت (ترمیمی) ایکٹ 2015 کا نام دیا گیا تھا۔ثالثی اور مصالحت (ترمیمی ) ایکٹ 2015 کو قابل عمل بنانے میں  حائل چند عملی دشواریوں کودور کرنے نیز  وقتی ثالثی کے علاوہ ادارہ جاتی، ثالثی کو فروغ دینے کی غرض سے حکومت نے حال ہی میں ثالثی اور مصالحت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے ذریعہ ثالثی اور مصالحت (ترمیمی) ایکٹ 1996 میں ترمیم کی ہے۔ترمیم ایکٹ کے بعض التزامات 30 اگست 2019 سے نافذ العمل ہوگئے ہیں۔

ترمیمی ایکٹ میں منجملہ دیگر باتوں کے  مصالحتی اداروں کی درجہ بندی اور مصالحت کاروں کو تسلیم کرنے کی غرض سے آر بی ٹریشن کونسل آف انڈیا (اے سی آئی) کے نام سے ایک خومختار ادارہ بنانے کے لئے 1996 کے ایکٹ میں نیا حصہ ون اے شامل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

ایکٹ کی دفعہ 43 سی کے مطابق اے سی آئی کا سربراہ ایک چیئرمین ہوگا جو کہ سپریم کورٹ کا ایک جج یا ہائی کورٹ کا چیف جسٹس یا جج نیز معروف شخص ہوگا جسے  ثالثی کا خصوصی علم اور تجربہ حاصل ہوگا۔ کونسل کے چیئرمین کی تقرری مرکزی حکومت، ہندوستان کے چیف جسٹس کے صلاح مشورے سے کرے گی ۔ کونسل میں چیئرمین کے علاوہ دو کُل وقتی اراکین بھی ہوں گے جن کا تعلق معروف مصالحت کاروں اور تعلیم کے شعبے سے ہوگا۔ علاوہ ازیں  کونسل میں جز وقتی رکن کے طور پر تجارت اور صنعت کے  تسلیم شدہ ادارے کا ایک نمائندہ بھی ہوگا جس کی نامزدگی قومی بنیاد پر ہوگی۔ وزارت قانون وانصاف کے محکمہ قانونی امور کے سکریٹری، وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے سکریٹری اور اے سی آئی کے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر بلحاظ عہدہ  اراکین ہوں گے۔ ایکٹ کی دفعہ 43 ایم میں کونسل کے سکریٹریٹ کا التزام ہے جس میں افسران اور ملازمین کی معقول  تعداد مرکزی حکومت  کے ذریعہ  شامل کی جائے گی۔

اس سلسلے میں محکمہ قانونی امور نے  ضابطوں کا درج ذیل مسودہ تیار کیا ہے۔

  1. آر بی ٹریشن کونسل آف انڈیا (چیئرمین اور اراکین کی تنخواہ، بھتہ اور دوسری شرائط)  رولز 2020
  2. آر بی ٹریشن کونسل آف انڈیا (کل وقتی رکن کے لئے واجب الادا سفر اور دوسرے بھتے) رولز 2020
  3. آر بی ٹریشن کونسل آف انڈیا ( چیف ایکزیکیٹیو آفیسر  کی تعلیمی لیاقت، تقرری اور دوسری شرائط) رولز 2020
  4. آر بی ٹریشن کونسل آف انڈیا (کونسل کے سکریٹریٹ کے افسران اور ملازمین کی تعداد نیز کونسل کے افسران  اور ملازمین کی تعلیمی لیاقت، تقرری اور دوسری شرائط ) رولز 2020

حکومت اس عمل تمام شراکت داروں کے ساتھ صلاح و مشورہ چاہتی ہے۔مذکورہ بالا رولز کے مسودے کو محکمہ قانونی امور کی ویب سائٹ (http://legalaffairs.gov.in/)  پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ اس کے مطابق محکمہ قانونی امور نے مقررہ وقت کے اندر رولز کے مسودے پر عوامی صلاح و مشورے کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں آراء 14 مارچ 2020 تک جمع کی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م م۔ن ا۔

U- 728


(ریلیز آئی ڈی: 1602943) وزیٹر کاؤنٹر : 169
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi