قبائیلی امور کی وزارت

ارجن منڈا نے ون دھن اور صنعت کاری کے فروغ سے متعلق ورکشاپ کا افتتاح کیا

Posted On: 11 FEB 2020 8:31PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 11 جنوری / قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج یہاں قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈ (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) کے ذریعہ ون دھن اور صنعت کاری کے فروغ سے متعلق ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ اور مختلف وزارتوں اور محکموں کے دیگر سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ جو اس موقع پر موجود تھے، انہیں ون دھن اسکیم کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا اور ان کے بالترتیب حلقوں میں ان اسکیموں کے عمل در آمد کے بارے میں مشورے طلب کئے گئے تھے۔

            اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ پردھان منتری ون دھن یوجنا (پی ایم وی ڈی ایم) کی پہل قدمی کے ذریعہ جنگلات کی دولت کو بروئے کار لا کر قبائلی افراد کے لئے گزر بسر کے مواقع پیدا کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد قبائلی افراد کی ہنر مندی اور روایتی معلومات کو پھیلانا اور ون دھن کیندروں کے قیام کے ذریعہ ان کے ذریعہ تیار کردہ ساز و سامان کی برانڈنگ، پیکنگ اور مارکیٹنگ کر کے ان کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے ممبران کو مطلع کیا کہ آئندہ تین برسوں کے دوران 27 ریاستوں اور 307 اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے ایک لاکھ ایس ایچ جی / 5000 ون دھن کیندروں کے ذریعہ تقریباً  45 لاکھ قبائلی افراد کے لئے روزگار اور صنعت کاری فروغ کے مواقع فراہم کرانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔

            قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند نے ٹرائیفیڈ کے ذریعہ اگست، 2019 میں مذکورہ پہل  قدمی کا آغاز کیا گیا تھا۔ ٹرائیفیڈ نے 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں اب تک 1101 ون دھن کیندروں کے قیام کی تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔ اس اسکیم پر ریاستی نوڈل محکموں اور ریاستی / ضلعی عمل در آمد ایجنسیوں کے ذریعہ عمل در آمد کیا جا رہا ہے۔

            ون دھن کیندروں کے قیام نے ریاستوں میں رفتار پکڑی ہے اور منظور کئے گئے 1101 ون دھن کیندروں میں سے 406 ون دھن کیندروں کے استفادہ کنندگان قبائلی شناخت کئے گئے ہیں، 174 ایس ایچ جی / وی ڈی وی کے کو تربیت دی گئی ہے اور 41 کیندروں نے پروسیسنگ کے عمل اور اضافی اقدار کے عمل کی شروعات کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U. 713ٰ

 م۔ ر۔ر۔  . 

 



(Release ID: 1602913) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi