صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کے سکریٹری نے نوویل کوروناوائرس کے سلسلے میں اقدامات اور کارروائیوں کا جائزہ لیا
Posted On:
11 FEB 2020 6:43PM by PIB Delhi
نئیدہلی 12فروری 2020۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت میں سکریٹری محترمہ پریتی سودن نے اپنی وزارت کے سینئیر اہلکاروں کے ساتھ آج یہاں ایک میٹنگ کی صدارت کی ،جس کا مقصد نوویل کوروناوائرس کی روک تھام اور بندوبست کے لئے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
محترمہ پریتی سودن نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس وقت صورتحال قابو میں ہے تاہم ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوںکو مستقل بنیاد پر چوکس اور خبردار رہنا ہے ۔ ریاستوں کی طرف سے تازہ مشاورتوں ،رہنما خطوط اور پروٹوکول وغیرہ کے بارے میں اجتماعی سطح کی بیداری سرگرمیوں میں اضافہ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔
اس وقت سب کے سب 21 ہوائی اڈوں ، 12 بڑی بندرگاہوں اور سرحدی کراسنگس پر مسافروں کی جانچ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک 2148 پروازوں اور 232613 مسافروں کی جانچ ہوچکی ہے ۔اب تک 1632 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، جن میں سے پہلے تین نمونے مثبت پائے گئے تھے ۔(کیرالہ ) ووہان سے بچاکر نکالے گئے سب کے سب بھارتی باشندوں کے نموبے کوروناوائرس کے لئے منفی پائے گئے ہیں۔ 34ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں 11527 افراد اس وقت کمیونٹی نگرانی میں ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج۔رم
U-717
(Release ID: 1602885)
Visitor Counter : 129