امور داخلہ کی وزارت
حکومت نے ہند –بنگلہ دیش سرحد پر دراندازی کی روک تھام اور اسے
کم کرنے کے لئے کثیر رخی طریقہ کار اپنایا ہے:نتیہ نند رائے
Posted On:
11 FEB 2020 3:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11فروری / داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے آج لوک سبھا میں ہند -بنگلہ دیش سرحد پر غیر قانونی دراندازوں کی حراست، گرفتاری اور ان کو نکالے جانے سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ہند-بنگلہ دیش سرحد پردراندازی کی روک تھام اور اسے کم کرنے کے لئے کثیر رخی طریقہ کار اپنا یا ہے۔ ان میں 24 گھنٹے نگرانی اور سرحدوں پر گشت کے علاوہ آبزرویشن پوسٹ کا قیام ، خا ر دار تار لگانے کے علاوہ فلڈ لائٹس ، جدید اور ہائی ٹیک نگرانی آلات کا ‘آغاز ،انٹلی جینس سیٹ اپ کی جدید کاری اور ریاستی سرکاروں اور متعلقہ انٹلی جینس ایجنسیوں کے ساتھ تال میل بڑھانا شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حساس علاقوں کے لئے ٹکنالوجیکل طریقہ کار کو استعمال کیا جارہا ہے جہاں بھارت-پاکستان سرحد، ہند- بنگلہ دیش سرحد پر پائیلیٹ بنیاد پر عملی فینسنگ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ تکنیکی طریقہ کارکمانڈ اور کنٹرول نظام کے ساتھ ایک نیٹ ورک آرکیٹیکچر میں راڈار اور ڈےنائیٹ ویژن کیمروں جیسے سینسر اور نگرانی آلات کو یکجا کرنے پر مبنی ہیں۔
سال
|
نمبر
|
2015
|
3426
|
2016
|
2075
|
2017
|
1175
|
2018
|
1118
|
2019
|
1351
|
گزشتہ پانچ سال کے دوران ہند*-بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کی جانب سے گرفتار کئے گئے غیر قانونی دراندازوں کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
سال
|
نمبر
|
2015
|
5930
|
2016
|
5147
|
2017
|
4706
|
2018
|
3390
|
2019
|
2175
|
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ح ا ۔ ج۔
U- 702
(Release ID: 1602854)
Visitor Counter : 101