صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نوول کروناوائرس کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات

Posted On: 11 FEB 2020 3:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی  11 فروری   : صحت وخاندانی بہبود کے وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج یہاں راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت چین میں پیداہونے والے نوول کروناوائرس پرقریبی نظررکھ رہی ہے اورہندوستان میں صورت حال کی نگرانی کرنے کے لئے حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ اب تک ملک کے اندر نوول کروناوائرس کے تین معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ یہ تینوں معاملے کیرالامیں رونماہوئے ہیں ۔ تینوں مریض طبی بنیاد پراب شفایاب ہورہے  ہیں ۔

ملک کے تمام 21ہوائی اڈوں پر مسافروں کی جانچ کا عمل شروع کیاگیاہے ۔ چین ، ہانگ کانگ ، سنگاپوراورتھائی لینڈسے آنے والی تمام پروازوں کے لئے ہمہ گیرجانچ کو لازمی بنایاگیاہے ۔ ان ممالک سے آنے والی پروازوں کو طے شدہ مقامات پر  اتارنے اورپار ک کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں تاکہ ان پروازوں سے آنے والے مسافروں کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جاسکے ۔

ملک کے ایسے  تمام  بڑے اور چھوٹے بندرگاہوں پر بھی کروناوائرس کی جانچ شروع کی گئی ہے،جہاں چین سے آنے والے عملے کے اراکین اور مسافروں کے آنے کی امید ہے ۔ اس کے علاوہ سرحدی گزرگاہوں پر بھی مسافروں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔

سفرسے متعلق ایڈوائزری  17جنوری ، 2020کو جاری کی گئی تھی ۔ جیسے جیسے حالات آگے بڑھ رہے ہیں ویسے ویسے سفرسے متعلق ایڈوائزری  میں ترمیم کی جارہی ہے ۔ سفرسے متعلق ان ایڈوائزریوں میں کہاگیاہے کہ :

1-چین سے ہندوستان سفرکرنے والے کسی بھی غیرملکی شخص کے لئے موجودہ ویزا ( بشمول پہلے سے ہی جاری شدہ ای ۔ ویزا) اب مزید مجاز نہیں ہے ۔

2-ایسے افراد جن کے لئے ہندوستان کا سفرکرنا نہایت ضروری ہے وہ بیجنگ میں واقع ہندوستانی سفارت خانے یاشنگھائی اور  گوانگ زومیں واقع ہندوستانی قونصلیٹ سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔

3-پہلے جاری کی گئی ایڈوائزری کے ذریعہ لوگوں کوچین کا سفرکرنے سے بازرہنے کے لئے پہلے ہی مشورہ دیاجاچکاہے ۔ چین کا سفرکرنے والے افراد کی جانچ پڑتال اچھی طرح سے  ہندوستان واپس آنے کے بعد کی جائے گی ۔

حکومت نے بندرگاہوں ، ہوائی اڈوں اور سرحدی گذرگاہوں کے مقامات کے آفیسروں کے لئے تربیت کا اہتمام کیاہے اور انھیں ایبولا اور کروناوائرس جیسے امراض کے خطرات سے نمٹنے کے لئے حساس بنایاگیاہے ۔ ملک کے 21ہوائی اڈوں پر تھرمل اسکینراورہاتھ سے پکڑنے والے تھرمل ری ایکٹر لگائے گئے ہیں ۔ مسافروں کی آسانی کے ساتھ موثر اور بلارکاوٹ جانچ پڑتال کے لئے ہوائی اڈوں پر اضافی ڈاکٹر،نرسیز اور نیم طبی عملے کو تعینات کیا گیاہے ۔

طبی بندوبست انفیکشن کی روک تھام ، نگرانی اورنمونے سے متعلق رہنماخطوط ریاستوں کو جاری کئے جاچکے ہیں ۔یہ رہنما خطوط صحت وخاندانی بہبود کی مرکز ی وزارت کی ویب سائٹ پربھی دستیاب ہیں ۔ متعلقہ معلومات پرمشتمل ایک اطلاعاتی پمفلیٹ بھی مسافروں کو فراہم کرایاجارہاہے۔طیاروں کے اندربھی اعلانات کئے جارہے ہیں اور تمام مسافروں کے ذریعہ خود اعلانیہ فارم پرکیاجارہاہے ۔ ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پرمشتمل اہم مقامات پر مکمل معلومات ڈسپلے کیاجارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاغ کے ذریعہ خطرات کی ترسیل کی جارہی ہے ۔

صحت کے مرکزی وزیرکی صدارت میں امورخارجہ کے وزیر، شہری ہوابازی کے وزیر، امورداخلہ کے وزیرمملکت صحت اورخاندانی بہبود کے وزیرمملکت اور جہازرانی کے وزیرمملکت پرمشتمل  وزراء کاایک گروپ تشکیل دیاگیاہے ، جس کی میٹنگ 3فروری ، 2020کو پہلی بارمنعقد کی گئی ۔ کابینہ سکریٹری نے تمام متعلقہ وزارتو ںمثلاوزارت صحت ، وزارت دفاع ، وزارت خارجہ ، وزارت شہری ہوابازی ، وزارت داخلہ ، ٹیکسٹائل ،دواسازی اور وزارت صحت کے علاوہ دیگر حکام بشمول ریاستی چیف سکریٹریز کے ساتھ مختلف میٹنگیں منعقدکی ہیں ۔ صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت تمام صورت حال کامسلسل جائزہ لے رہی ہے ۔ چیف سکریٹریوں کے علاوہ ریاستوں  کے صحت سکریٹریز کے ساتھ تقریباہردوسرے دن  ویڈیوکانفرنسوں کا اہتما م کیاگیاہے ۔

امراض کی نگرانی کرنے کے لئے مربوط پروگرام ( آئی ڈی ایس پی ) کو چین ، ہانگ کانگ ، تائیوان اور  سنگاپورسے آنے والے تمام مسافروں کا پتہ لگانے اوران پرنظررکھنے کے لئے تیاررکھاگیاہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی ، پونے  اعلیٰ خطرات کے حامل امراض کی جانچ پڑتال کے لئے  نووڈل لیباریٹری ہے ۔ اس کے علاوہ 14دیگرلیباریٹیاں بھی نمونوں کی جانچ کررہی ہیں ۔ ذاتی تحفظاتی آلات ( ای پی ای ) کا وافرذخیرہ رکھاجارہاہے ۔24گھنٹے ساتوں دن کام کرنے والا ایک کنٹرول روم بھی قائم کیاگیاہے ۔ حکومت نہایت باریکی کے ساتھ صورت حال  پرنظررکھ  رہی ہے ۔

 

***************

( م ن  ۔ م ع ۔ ع آ)

U-701

 


(Release ID: 1602838) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Bengali