امور داخلہ کی وزارت
پولیس کی جدید کاری کے لئے داخلی امور کی وزارت کی جانب سے کئے گئے اقدامات
ملک بھر کے 15985 پولیس تھانوں میں سے 15152 تھانوں میں سی سی ٹی این ایس کام کرنے لگے ہیں
Posted On:
11 FEB 2020 3:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 فروری / داخلی امو رکے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ، جس کا تعلق پولیس دستوں کی جدید کاری سے تھا ، بتایا ہے کہ یہ ایک جاری و ساری عمل ہے ۔ ایک طرف جہاں ‘ پولیس اور پبلک آڈر ’ ریاستی موضوعات ہیں اور ان کا ذکر آئین ہند کے شیڈول نمبر VII میں موجود ہے ، وہیں ریاستوں کو ان کی اپنی پولیس فورسز کی جدید کاری کے سلسلے میں ، اُن کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں ‘ پولیس کی جدید کاری کے لئے ریاستوں کو امداد ’ } پولیس دستوں کی جدید کاری کی سابق اسکیم ( ایم پی ایف){کے تحت ریاستوں کو تربیتی آلات ، جدید ترین مواصلاتی نظام ، پولیس سے متعلق عمارتوں ، پولیس کے لئے رہائش گاہوں کی فراہمی ، موبیلٹی اور جرائم کی تفتیش کے لئے ضروری ساز و سامان وغیرہ کے لئے مرکزی امداد ریاستی حکومتوں کی جانب سے حاصل ہونے والی تجاویز کے مطابق اور اُن کی کلیدی ترجیحات اور ضروریات کے مطابق فراہم کرائی جاتی ہے ۔
مرکزی حکومت نے ملک کے 15985 پولیس تھانوں میں سے 15152 تھانوں میں جرائم اور مجرمانہ تفتیش اور سراغ رسانی نیٹ ورکنگ نظام ( سی سی ٹی این ایس ) نام کا کُل ہند ڈجیٹل نیٹ ورک فراہم کرا دیا ہے ، جس میں پولیس کی تمام تر کارروائی مثلاً شکایات وصول کرنے، ایف آئی آر درج کرنے ، تفتیش کی تفصیلات وغیرہ کو ڈجیٹل شکل دے دی گئی ہے ۔ 14992 پولیس تھانوں میں 100 فی صد ایف آئی آر درج کئے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، حکومت نے داخلی طور پر کام کرنے والا مجرمانہ انصاف نظام ( آئی سی جے ایس ) فراہم کیا ہے ، جس کے تحت تیز رفتار انصاف باہمی طور پر اعداد و شمار کے تبادلے کے ذریعے یعنی عدالتوں ، پولیس ، استغاثہ ، جیلوں اور مجرمانہ تفتیش سے متعلق تجربہ گاہوں کے مابین اعداد و شمار کی منتقلی کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
پولیس تفتیشات کو پولیس کے ذریعے جنسی ہراسانی کے معاملے میں دو مہینوں کی مدت کے اندر مکمل کرنے کے مقصد کے حصول کے لئے حکومت نے انویسٹی گیشن ٹریکنگ سسٹم کے توسط سے جنسی ہراسانی سے متعلق جرائم کی تفتیش کا ایک نظام ( آئی ٹی ایس ایس او ) پورٹل شروع کیا ہے ۔ اس کے تحت سی سی ٹی این ایس اعداد و شمار کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ آئی ٹی ایس ایس او قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کو دستیاب ہے اور التوائی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرتا ہے ۔ حکومت نے جنسی ہراسانی کا مرتکب ہونے والوں کے سلسلے میں ایک قومی ڈاٹا بیس بھی فراہم کرایا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ جنسی جرائم کے خلاف تدارکی اقدامات بھی شروع کئے ہیں ۔ سائبر کرائم کا ایک پورٹل بھی کام کر رہا ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔ ع ا )
U. No. 704
(Release ID: 1602836)
Visitor Counter : 141