صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ٹی بی کے خاتمے کے لئے قومی حکمت عملی منصوبہ (این ایس پی 25۔2017)

Posted On: 11 FEB 2020 3:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 فروری 2020، قومی حکمت عملی منصوبہ (این ایس پی) 25۔2017 کو صحت و کنبہ بہبود کے وزیر نے 8 مئی 2017 کو منظوری دی تھی اور یہ 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کو پیش نظر رکھتے ہوئے پورے ملک میں تبھی سے نافذ ہے۔
ٹی بی کے لے قومی حکمت عملی منصوبہ (این ایس پی) 25۔2017 کے تحت  سال 18۔2017، 19۔2018 اور 20۔2019 میں سماجی ویلفیئر سپورٹ کے لئے بالترتیب  20 فیصد، 22 فیصد اور 24 فیصد فنڈ مختص کئے گئے تھے۔

 

2017-18

2018-19

2019-20

رقم (کرورڑ میں)

612.60

907.53

1223.94

کل بجٹ کا فیصد

20%

22%

24%

کل این ایس پی مجوزہ بجٹ

3135.61

4115.64

5075.95

 

 

یکم اپریل 2018 سے ایک نئی اسکیم نکشے پوشن یوجنا نافذ کی جارہی ہے جس کے تحت ٹی بی کے سبھی مریضوں کو ماہانہ 500 روپے دیئے جاتے ہیں تاکہ انہیں علاج کے دوران غذائی سپورٹ  مل سکے۔قبائلی بلاکوں میں ٹی بی کے  سبھی  مریضوں کو 750 روپے ٹرائبل پیشنٹس ٹریول سپورٹ کے طور پر دیئے جاتے ہیں۔ یہ اسکیم بارہویں منصوبے سے جاری ہے۔

وزارت نے سکریٹری (صحت و کنبہ بہبود) کی صدارت میں ایک بین وزارتی کو آرڈی نیشن کمیٹی قائم کی ہے تاکہ ٹی بی پروگرام اور قبائلی امور کی وزارت، خواتین و اطفال بہبود کی وزارت، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت اور محنت و روزگار کی وزارت جیسی وزارتوں کے درمیان بہتر روابط  قائم کئے جاسکیں۔

صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔  ۔

  م ن۔م م۔ن ا۔

U- 695


(Release ID: 1602835) Visitor Counter : 128


Read this release in: English