صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت سکریٹری نے معلقہ ریاستوں کی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے توسط سے کوروناوائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا
Posted On:
10 FEB 2020 6:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی 11 فروری 2020 ۔صحت وکنبہ بہبودکی سکریٹری محترمہ پریتی سودن نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے جہازرانی ،شہری ہوابازی اور وزارت داخلہ کے سینئیر افسروں کے ساتھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کے صحت سکریٹریوں کے ساتھ نوویل کوروناوائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں ان کے ذریعہ کئے گئے اقدامات ، مستعدی اورتدارکی انتظامات کا جائزہ لیا۔
صحت اور کنبہ بہبود کی سکریٹری نے مطلع کیا ہے کہ مرکزی سطح پر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ تال میل بناکر مختلف النوع حفظ ماتقدم کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال صورتحال قابومیں ہے تاہم ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لگاتار چوکس رہنا ہے۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تازہ ترین مشاورت ناموں کے ساتھ بیداری سرگرمیوں میں اضافہ کریں ۔ انہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں الگ تھلگ بستروں کی دستیابی ،ذاتی تحفظاتی معالجے ( پی پی ای ) کٹوں اور این -95 ماسک وغیرہ کا انتظام رکھیں تاکہ ہر سطح پر وافر تیاری کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہیں یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے یہاں فوری طور پر حرکت میں آنے والی ٹیموں کو تیار رکھیں۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے رپورٹ دی ہے کہ متعلقہ قواعد وضوابط اوررہنما خطوط جاری کردئے گئے ہیں اور ان پر عمل کیا جارہا ہے ۔
فی الحال 21 ہوائی اڈوں اور 12 بڑی بندرگاہوں اور سرحدی کراسنگوں پر مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے ۔ 21 بندرگاہوں پر اب تک آنے والی 1984 پروازوں کے 21 لاکھ 5 ہزار 824 مسافروں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے ۔ ایک ہزار 563 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، جن میں سے تین نمونے مثبت (کیرالہ ) پائے گئے تھے۔ ووہان سے لائے جانے والے تمام تر افراد نے منفی علامات ظاہر کی ہیں۔ 32 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 9678 افراد کمیونٹی نگرانی میں رکھے گئے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-687
(Release ID: 1602743)
Visitor Counter : 84