صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت وکنبہ بہبودکی وزارت کے زیر اہتمام قومی پیمانے پر دسواں  یوم کرم کشی منایا گیا


تیس کروڑ بچے ،نوخیز مستفید ہوں  گے

Posted On: 10 FEB 2020 6:58PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  11 فروری 2020 ۔صحت وکنبہ بہبود کی وزارت نے آج دسواں قومی یوم کرم کشی منایا ۔بعدازاں اسے 17فروری 2020 کو بھی دہرایا جائے گا ۔اس مہم کے تحت بچے اور ایک  سے 19 برس کی عمر کے نوخیزوں کو سرکاری ، سرکاری امداد یافتہ اسکولوں  ،  آنگن واڑیوں ، نجی اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں  میں  البینڈا زول (400 ملی گرام  ) کی خوراک کھلائی جاتی ہے ۔مذکورہ یوم کرم کشی یا ایم بی ڈی اس مقصدسے نافذ کیا گیا ہے کہ  مٹی کے ذریعہ منتقل ہونے والے کیڑوں  ( ایس ٹی ایچ ) جسے عام طور پر آنتوں میں  پلنے والی طفیلی  کیڑا کہا جاتا ہے ، بچوںاور نوخیزوں میں   اس کی شکایت کا سد باب کیا جاسکے ۔  عالمی  ادارہ صحت  کی 2010 کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ کرم  دنیا بپر میں عام طور پر گول شکل میں ، دیگر ٹیڑھی میڑھی شکلوں اور ہک وارم کے شکل میں ہوسکتے ہیں اور 50.1 لاکھ  معذوری  سے تطبیق  پر مبنی سالہائے حیات  کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ایک  ڈی اے ایل وائی یا معذوری سے تطبیق رکھنے والے زندگی کے سال کو چھوت کی صورت میں  زندگی میں ایک سال کی تخفیف  کے طور پر شمار کیا جاسکتا ہے ۔ بھارت میں  22 کروڑسے زائد بچے ، جن کی عمریں 14 برس سے کم کی ہیں ، عالمی ادارہ صحت  2017  کی ایک رپورٹ کے مطابق ایس ٹی ایچ  سے متاثر ہونے کے خطرے سے دو چار ہیں۔ 2015  میں شروع کیا گیا مذکورہ قومی  یوم کرم کش  ایک دن میں نافذ کیا جانے والا سب سے بڑا عوامی صحتی پروگرام ہے اور ہر سال  دو این ڈی ڈی راؤنڈ کے تحت  کروڑوں  بچوں اور نوخیزوں  پر اس کے ذریعہ احاطہ کیا  جاتا ہے ۔

          اس  سال بھی 19 ریاستوں  نے  ہدف کے حصول کے لئے  9.35 کروڑ آبادی پر احاطہ کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ این ڈی ڈی کا اہتمام 34 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  آئندہ ہفتوں  کے دوران کیا جائے گااور توقع کی جاتی ہے کہ 30 کروڑتخمینہ آبادی پر احاطہ  کیا جاسکے گا۔

          خواتین اور اطفال کی ترقیات  کی وزارت   اور انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ  کی وزارت  کے تعاون واشتراک سے  نافذ کیا جائے والا یہ پروگرام انیمیا مکت بھارت   کے سلسلے میں  ایک کلیدی دخل اندازی  کہا جاسکتا ہے ۔اس کی کامیابی  اور احاطہ سووچھ بھارت مشن  سے مربوط ہے ۔ پوشن ابھیان کے تحت  کی جانے والی کوششوں کو تقویت  پہنچانے کے لئے این ڈی بی پالیسی ڈائیلاگ کے سلسلے میں  مواقع فراہم کرتا ہے ۔  یعنی صحت اور تغذیہ کی فراہمی کے مقاصد کی تکمیل کرتا ہے۔

          آج کے این ڈی ڈی  راؤنڈ کی تیاری کے طور پر آنگن واڑی کارکنان اور اساتذہ کو  سماج کو بیدار کرنے   اور بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کو فنا کرنے کے لئے گولیاں کھلانے کے لئے تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ کمیونٹی موبیلائزیشن   اور اس پروگرام کے تئیں عوامی بیداری کے سلسلے میں  آشا ،  پی آرآئی اراکین اور نوجوان رضاکار  کام میں لگے ہوئے ہیں۔ البینڈا زول  عالمی پیمانے پر تسلیم شدہ ایک آزمودہ  موثر ذریعہ ہے ، جو  بچوںمیں  پیٹ کے کیڑوں  کے چھوت کو ختم کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں  ۔ اگرچہ کچھ بچوں  خصوصا َجن کے پیٹ میں زیادہ کیڑے موجود ہوں  ،  ان کو اس گولی

 

 

کے استعمال سے  قے ہوسکتی ہے ،  ہلکاسے پیٹ درد ہوسکتا ہے ،نیند نہ آنے کی شکایت دست یا تھکان بھی لاحق ہوسکتی ہے ۔اس طرح کے اثرات سے نمٹنے کے لئے وزارت صحت وکنبہ بہبود نے  متبادل انتظاما ت کررکھے  ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-686



(Release ID: 1602741) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Hindi